اسلام آباد: پاکستان کے سابق کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ اگرچہ کاغذ پر ہندوستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان سے مضبوط دکھائی دیتی ہے، لیکن ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہمیشہ 50-50 کا ہوتا ہے۔ احمد شہزاد نے پاکستان کی حالیہ کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا موجودہ فارم اتنا اچھا نہیں ہے، اور اگر ہندوستان اور پاکستان کی ٹیموں کا موازنہ کیا جائے تو ہندوستاناس وقت پاکستان سے آگے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ہندوستاناور پاکستان کے درمیان میچ ہوتا ہے تو یہ ہمیشہ ایک دباؤ کا کھیل ہوتا ہے۔ دباؤ کی حالت میں دونوں ٹیموں کو غلطیاں کرنے کا امکان ہوتا ہے اور یہ دونوں ٹیموں کے لیے برابر کا موقع ہوتا ہے۔
احمد شہزاد نے پاکستان ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان نہ صرف ہندوستان کو شکست دے، بلکہ اییشیا کپ بھی جیت کر عوام کو خوشیاں دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "پاکستان کی عوام اس وقت مایوس ہیں، کیونکہ چاہے اندرون پاکستان ہوں یا اوورسیز، ہمیں ہماری ماضی کی یادیں دلائی جاتی ہیں، لیکن اب کئی نئے کھلاڑی سامنے آئے ہیں جو میچ ونرز بن سکتے ہیں۔
ایشیاء کپ 2025 کے لیے پاکستان کی 17 رکنی ٹیم میں سلمان علی آغا (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث راؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، خوشدل شاہ، محمد نواز اور دیگر اہم کھلاڑی شامل ہیں۔