ہند۔ افغان میچ پر بے بنیاد پروپگنڈہ نہ کریں ۔ اکرم اور وقار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-11-2021
ہند۔ افغان میچ پر بے بنیاد پروپگنڈہ نہ کریں ۔ اکرم اور وقار
ہند۔ افغان میچ پر بے بنیاد پروپگنڈہ نہ کریں ۔ اکرم اور وقار

 

 

کراچی::ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان نے افغانستان کو بدھ کے روز 69 رنز سے شکست دے کر پہلی فتح حاصل کی تھی،جس کے بعد پاکستان میں ایک مہم شرورؤع ہوئی تھی کہ یہ فتح مشکوک ہے۔ افغانستان نے جان بوجھ کر ہندوستان کو آسان جیت کا موقع دیا ہے۔ ٹاس کے موقع کی ایک زیرگردش ویڈیو کو بنیاد بنا کر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ویراٹ کوہلی نے ٹاس جیتنے والے افغان کپتان محمد نبی کو پہلے بولنگ کی ہدایت دی۔

۔ ٹویٹر پر بھی ’فکسڈ‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرتا رہا، پاکستان میں اس پر خوب پروپگنڈہ ہوا۔ لیکن اب پاکستان سے ہی آواز بلند ہوئی ہے کہ بس کرو بہت ہوگیا ۔

 پاکستان کے سابق فاسٹ بولرز و کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس نے ان الزامات کو بکواس قرار دیا ہے، وسیم اکرم نے کہا کہ نجانے ہم لوگ اس طرح کی سازشی تھیوریز کو کیوں پسند کیوں کرتے ہیں، ہندوستان ایک بہت ہی اچھی ٹیم ہے، ان کیلیے ٹورنامنٹ کے آغاز میں 2 دن ہی بْرے تھے۔ وقار یونس نے بھی ان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ باتیں بالکل بے بنیاد ہیں اور کسی کو بھی ان پر توجہ نہیں دینا چاہیے۔

 دوسری جانب سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستانی عوام سے درخواست کی کہ وہ ایسا ٹرینڈ نہ چلائیں، نہ ہی افغان ٹیم پر الزامات عائد کریں،اسے میدان سنبھالے زیادہ وقت نہیں ہوا اور وہ کمزور ٹیم ہے، اس کا مقابلہ ٹی 20 کی سب سے بڑی اور بہترین ٹیم انٹیا سے تھا،اْنھوں نے کہا کہ مجھے بھی شکایت ہے کہ افغانستان جتنا اچھا کھیل سکتا تھا اْتنا نہیں کھیلا لیکن ہندوستان ٹیم بہت مضبوط ہے

 شعیب اختر نے کہاکہ افغانستان کے حالات کو دیکھنا چاہیے، اس طرح کے الزامات ان کے لیے بہت خطرہ ہو سکتے ہیں، اْنھیں اپنے ملک میں عدالتوں کا سامنا تک کرنا پڑ سکتا ہے۔