احمدآباد : ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہندوستان اپنے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔ہندوستان اس سے قبل سنہ 2024 اور 2007 میں بھی ٹی20 ورلڈ کپ جیت چکا ہے۔اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہندوستان کے 255 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 19 اوورز میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔اس سے پہلے ہندوستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے تھے۔ہندوستان کی جانب سے سنجو سیمسن 89 رنز۔ ابھشیک شرما 52 رنز اور ایشان کشن 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
اکشر پٹیل اور جسپریت بمراہ کی تیز اور شاندار بولنگ کے ساتھ اوپری بلے بازوں ابھشیک شرما۔ سنجو سیمسن اور ایشان کشن کی جارحانہ بیٹنگ نے ٹیم ہندوستان کو تاریخ رقم کرنے میں مدد دی۔ ہندوستان نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اتوار کو نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ ٹی20 ورلڈ کپ جیت لیا۔ یوں ہندوستان یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی ٹیم بن گئی جس نے اپنے ٹی20 ورلڈ کپ خطاب کا کامیابی سے دفاع کیا۔
ٹاس جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد سنجو سیمسن نے 46 گیندوں پر 89 رنز بنائے جس میں 5 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ ابھشیک شرما نے 21 گیندوں پر 52 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ ایشان کشن نے 25 گیندوں پر 54 رنز بنائے جس میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ آخر میں شیوم دوبے نے صرف 8 گیندوں پر ناقابل شکست 26 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ اس طرح ہندوستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔
بعد میں نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سیفرٹ نے 26 گیندوں پر 52 رنز کی نصف سنچری بنائی جس میں 2 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ لیکن اکشر پٹیل نے 27 رنز دے کر 3 وکٹیں اور جسپریت بمراہ نے 15 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی شاندار بولنگ کے سامنے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 19 اوور میں 159 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح ٹیم ہندوستان نے شاندار انداز میں اپنا تیسرا ٹی20 ورلڈ کپ خطاب جیت لیا۔
اس فتح کے ساتھ ہی ہندوستان ٹی20 ورلڈ کپ کا خطاب اپنے پاس برقرار رکھنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی اور میزبان ملک کے طور پر ٹرافی جیتنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔
اسی میدان پر 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ملی تکلیف دہ شکست کی یاد بھی اس کامیابی سے دھندلا گئی۔ اس میچ میں آسٹریلیا نے ہندوستان کی مسلسل 10 فتوحات کے سلسلے کو ختم کرتے ہوئے فائنل میں شکست دی تھی۔256 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ٹم سیفرٹ نے دوسرے اوور میں ہاردک پانڈیا کے خلاف دو چوکے اور دو چھکے لگا کر جارحانہ آغاز کیا۔ تاہم اگلے اوور میں فن ایلن صرف 7 گیندوں پر 9 رنز بنا کر اکشر پٹیل کی گیند پر تلک ورما کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا اسکور 2.4 اوور میں 31 رنز پر ایک وکٹ تھا۔اس کے فوراً بعد جسپریت بمراہ نے راچن رویندرا کو صرف ایک رن پر آؤٹ کر دیا اور ایشان کشن نے عمدہ کیچ لیا۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا اسکور 3.1 اوور میں 32 رنز پر دو وکٹ تھا۔
پانچویں اوور میں سیفرٹ نے اکشر پٹیل کے خلاف ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا لیکن اسی اوور میں اکشر نے خطرناک گلین فلپس کو 5 رنز پر بولڈ کر دیا۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا اسکور 4.5 اوور میں 47 رنز پر تین وکٹ تھا۔پاور پلے کے اختتام پر نیوزی لینڈ کا اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز تھا اور کریز پر سیفرٹ اور مارک چیپ مین موجود تھے۔سیفرٹ نے جارحانہ انداز جاری رکھا اور ورون چکرورتی کے خلاف دو چھکے لگائے۔ تاہم ہاردک پانڈیا نے مارک چیپ مین کو 3 رنز پر آؤٹ کر دیا جبکہ ورون چکرورتی نے سیفرٹ کو 26 گیندوں پر 52 رنز بنانے کے بعد آؤٹ کیا۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا اسکور 8.1 اوور میں 72 رنز پر پانچ وکٹ تھا۔
ڈیرل مچل اور کپتان مچل سینٹنر نے ٹیم کو 10 اوور کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز تک پہنچایا۔ دونوں نے چند چوکے اور چھکے لگا کر 10.3 اوور میں اسکور کو 100 رنز تک پہنچایا۔ تاہم 52 رنز کی شراکت اکشر پٹیل نے توڑ دی اور ڈیرل مچل کو 11 گیندوں پر 17 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا اسکور 12.5 اوور میں 124 رنز پر 6 وکٹ تھا۔16ویں اوور میں جسپریت بمراہ نے لگاتار دو وکٹیں حاصل کیں اور جیمز نیشم کو 8 رنز اور میٹ ہنری کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا اسکور 17ویں اوور میں 141 رنز پر 8 وکٹ تھا۔
بمراہ نے اپنی چوتھی وکٹ لیتے ہوئے مچل سینٹنر کو 35 گیندوں پر 43 رنز پر آؤٹ کیا۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا اسکور 17.3 اوور میں 152 رنز پر 9 وکٹ تھا۔آخر میں ابھشیک شرما نے جیکب ڈفی کو 3 رنز پر آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کی اننگز کو 19 اوور میں 159 رنز پر ختم کر دیا۔
جیت کا لمحہ
Let the celebrations begin 🤩
— ICC (@ICC) March 8, 2026
India are #T20WorldCup 2026 champions 🏆 pic.twitter.com/zGgQtwODwH
ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے مردوں کی ٹی20 کرکٹ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سنہ 2026 میں چوتھی مرتبہ 250 سے زیادہ رنز اسکور کیے ہیں۔ اس طرح ایک ہی کیلنڈر سال میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 250 سے زائد اسکور بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ہندوستان کا تازہ 250 سے زائد اسکور اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف سامنے آیا۔
اس سے قبل ہندوستان نے تھرواننت پورم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے پانچویں ٹی20 میچ میں 271 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر بنائے تھے۔اس کے بعد ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے دوران بھی ہندوستان نے تین مرتبہ 250 سے زائد اسکور بنایا۔ سپر 8 مرحلے میں چنئی میں زمبابوے کے خلاف 256 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر اسکور کیے گئے۔ اس کے بعد ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں سیمی فائنل کے دوران انگلینڈ کے خلاف 253 رنز 7 وکٹوں کے نقصان پر بنائے گئے۔
اس کے بعد دفاعی چیمپئن ہندوستان نے 8 مارچ کو فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 255 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر بنائے۔یہ کارنامہ اس سال مختصر فارمیٹ میں ہندوستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان مردوں کی ٹی20 تاریخ میں ایک ہی ٹورنامنٹ میں تین مرتبہ 250 سے زیادہ اسکور کرنے والی دوسری ٹیم بھی بن گئی ہے۔ اس سے پہلے 2024کے آئی پی ایل سیزن میں سن رائزرس حیدرآباد نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
مجموعی طور پر بھی ہندوستان سب سے آگے ہے جس نے اب تک 7 مرتبہ 250 سے زائد ٹیم اسکور بنائے ہیں جبکہ سن رائزرس حیدرآباد نے 5 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز 3 مرتبہ۔ زمبابوے 3 مرتبہ اور سرے 3 مرتبہ 250 سے زائد اسکور بنا چکے ہیں۔
Plenty of big hits in the first half as India post a record-high total in a #T20WorldCup Final 💪
— ICC (@ICC) March 8, 2026
Tune in to watch LIVE action, broadcast details 📺 https://t.co/NPykWM7qqY pic.twitter.com/J6B2kVxGXd
.webp)
.webp)
ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 256 رنز کا ریکارڈ ہدف دیا۔
اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہندوستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔ ہندوستان کی جانب سے سنجو سیمسن 89 رنز۔ ابھشیک شرما 52 رنز اور ایشان کشن 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ہندوستان نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو جبکہ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
ہندوستان کی اننگز
نیوزی لینڈ کی دعوت پر ہندوستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنرز سنجو سیمسن اور ابھشیک شرما کریز پر آئے اور ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ دونوں بلے بازوں نے تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے ابتدائی اوورز میں ہی مخالف بولرز پر دباؤ ڈال دیا۔ہندوستان کو پہلی بڑی شراکت سنجو سیمسن اور ابھشیک شرما کی صورت میں ملی۔ ابھشیک شرما نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 21 گیندوں پر 52 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ وہ راچن رویندرا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
ہندوستانی بلے باز سنجو سیمسن نے اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں شاندار 89 رنز بنا کر اپنے کریئر کی ایک یادگار اننگز کھیلی۔ یہ ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں کسی بھی کھلاڑی کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بن گیا۔سنجو سیمسن کی شاندار فارم جاری ہے اور انہوں نے لیجنڈری بلے باز وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک ہی ٹی20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ وراٹ کوہلی اور شاہد آفریدی کے ساتھ اس خصوصی فہرست میں بھی شامل ہو گئے جنہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل دونوں میں نصف سنچری بنائی۔جارحانہ انداز کے لیے مشہور سیمسن نے 46 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 193.48 رہا۔
ان کی یہ اننگز ویسٹ انڈیز کے مارلن سیمیولز کے 2016 کے ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کے خلاف بنائے گئے ناقابل شکست 85 رنز اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کے 2021 کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف 85 رنز کے اسکور سے بھی آگے نکل گئی۔سنجو سیمسن اب تک اس ٹورنامنٹ کی پانچ اننگز میں 80.25 کی اوسط اور 199.37 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 321 رنز بنا چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 27 چوکے اور 24 چھکے لگائے۔ خبر لکھے جانے تک وہ ٹورنامنٹ کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔
انہوں نے وراٹ کوہلی کے 2014 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں بنائے گئے 321 رنز کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا اور ایک ایڈیشن میں کسی ہندوستانی بلے باز کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ تاہم پاکستان کے بلے باز صاحبزادہ فرحان اس ٹورنامنٹ میں 383 رنز کے ساتھ اس ریکارڈ سے آگے نکل گئے۔ انہوں نے 76.60 کی اوسط اور 160.25 کے اسٹرائیک ریٹ سے دو سنچریاں اور دو نصف سنچریاں اسکور کیں۔2014 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں وراٹ کوہلی نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف ناقابل شکست 72 رنز اور فائنل میں سری لنکا کے خلاف ناقابل شکست 77 رنز بنائے تھے۔ دوسری طرف شاہد آفریدی نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف 51 اور لارڈز میں فائنل کے دوران سری لنکا کے خلاف ناقابل شکست 54 رنز بنائے تھے۔سنجو سیمسن سری لنکا کے لیجنڈ مہیلا جے وردھنے۔ بابر اعظم۔ وراٹ کوہلی۔ کے ایل راہل۔ کسل مینڈس اور صاحبزادہ فرحان کے ساتھ ان بلے بازوں کی فہرست میں بھی شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ میں لگاتار تین مرتبہ 50 سے زائد اسکور بنایا۔اس کے علاوہ ٹی20 ورلڈ کپ فائنل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ بیٹنگ لائن اپ کے ابتدائی تین بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
India captain Suryakumar Yadav is dismissed first ball courtesy of Rachin Ravindra's stunning boundary grab 👊#T20WorldCup Final details 👉 https://t.co/NPykWM7qqY pic.twitter.com/CfOk9jrdGa
— ICC (@ICC) March 8, 2026
اس کے بعد ایشان کشن کریز پر آئے اور انہوں نے بھی تیز رفتار بیٹنگ جاری رکھی۔ ایشان کشن نے 25 گیندوں پر 54 رنز بنائے جس میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے تاہم وہ جمی نیشم کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ دوسری جانب سنجو سیمسن نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 46 گیندوں پر 89 رنز اسکور کیے جس میں 5 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے لیکن وہ بھی جمی نیشم کا شکار بن گئے۔اننگز کے درمیانی اوورز میں ہاردک پانڈیا 13 گیندوں پر 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ کپتان سوریا کمار یادیو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔اسی طرح تلک ورما 6 گیندوں پر 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شیوم دوبے نے بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 26 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو کیا انعام ملا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے مجموعی طور پر 1 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کا انعامی پول مقرر کیا تھا جو سنہ 2024 کے ٹورنامنٹ کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔فاتح ٹیم کو 30 لاکھ ڈالر دیے گئے جبکہ فائنل ہارنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر انعام کے طور پر ملے۔
اسی طرح سیمی فائنل میں ہارنے والی دونوں ٹیموں میں سے ہر ایک کو 7 لاکھ 90 ہزار ڈالر دیے گئے جبکہ سپر ایٹ مرحلے تک پہنچنے والی ٹیموں کو 3 لاکھ 80 ہزار ڈالر ملے۔گروپ مرحلے میں شامل ٹیمیں بھی کم از کم 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کے انعام کی حقدار ہوئیں۔
ہندوستان کی پلیئنگ الیون
ہندوستان کی پلیئنگ الیون میں سنجو سیمسن وکٹ کیپر۔ ابھشیک شرما۔ ایشان کشن۔ ہاردک پانڈیا۔ سوریا کمار یادیو کپتان۔ تلک ورما۔ شیوم دوبے۔ اکشر پٹیل۔ ارشدیپ سنگھ۔ ورون چکرورتی اور جسپریت بمراہ شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون
نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون فن ایلن۔ ٹم سیفرٹ وکٹ کیپر۔ راچن رویندرا۔ گلین فلپس۔ مارک چیپمین۔ ڈیرل مچل۔ مچل سینٹنر کپتان۔ جیمز نیشم۔ میٹ ہینری۔ لوکی فرگوسن اور جیکب ڈفی پر مشتمل ہے۔