جونیئر ایشیا ہاکی کپ پر ہندوستان کا قبضہ، پاکستان کو فائنل میں شکست

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 02-06-2023
جونیئر ایشیا ہاکی کپ پر ہندوستان کا قبضہ، پاکستان کو فائنل میں شکست
جونیئر ایشیا ہاکی کپ پر ہندوستان کا قبضہ، پاکستان کو فائنل میں شکست

 

  صلا کہ : ونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں انڈیا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

جمعرات کے روز عمان کے شہر صلالہ میں جاری فائنل میچ میں انڈیا روایتی حریف پاکستان کو ہرا کر ایشیئن چیمپئن بن گیا
 
 فائنل میں روایتی حریف کے خلاف انڈیا کی جانب سے پہلا گول انگد بیر سنگھ جب کہ دوسرا گول آرائی جیت سنگھ ہندل نے کیا۔
پاکستان کی جانب سے ابھی تک کا واحد گول بشارت علی نے کیا۔
اس سے قبل ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو دو کے مقابلے میں چھ گولوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
 ان دونوں کے درمیان گروپ میچ برابر رہا تھا۔ اس لیے فائنل میں زبردست مقابلے کی توقع تھی۔
فائنل میچ کا آغاز تیزی سے ہوا تھا تاہم پہلے کوارٹر میں انڈیا کی ٹیم زیاہ دباؤ ڈالنے میں کامیاب ہوئی تھی اور اور انڈیا کے فارورڈ انگد سنگھ نے گول کرکے برتری قائم کردی تھی۔
پاکستان کے گول کیپر علی رضا نے متعدد حملے روک کر انڈیا کی برتری کو بڑھنے نہیں دیا تھا۔
دوسرے کوارٹر میں پاکستان نے قدرے بہتر کھیل پیش کیا۔  لیکن انڈیا بھی مسلسل دباؤ بڑھاتا رہا اور ارجیت سنگھ نے دوسرا گول کرکے برتری میں اضافہ کردیا تھا۔
پاکستان ٹیم نے وقفے کے بعد تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں انڈیا کو دباؤ میں رکھا اور مسلسل حملے کرتا رہا۔
پاکستان کی طرف سے بشارت علی نے تیسرے کوارٹر میں عبداللہ شاہد کے پاس پر پہلا گول کر دیا تھا۔
پاکستانی کھلاڑی میچ ختم ہونے تک مسلسل حملے کرتے رہے لیکن انڈیا کی ٹیم کے مضبوط دفاع کے باعث پاکستان گول نہ کرسکا۔
پاکستان کی طرف سے گول کیپر علی رضا نے شاندار کھیل پیش کیا اور کئی ۔یقینی گول بچائے
انڈیا نے آخری بار 2015 میں ملیشیا میں جونئیر ایشیا کپ جیتا تھا اس سے قبل وہ 2004  اور 2008 میں بھی جیت چکا ہے جبکہ پاکستان نے تین مرتبہ ایشیا کپ 1988، 1992 اور 1996 میں جیتا ہے۔
سیمی فائنل میں پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان نے عمدہ کھیلتے ہوئے ہیٹرک کی تھی۔پاکستان مسلسل تیسری جب کہ مجموعی طور پر ساتویں مرتبہ جونیئر ایشیا ہاکی کپ کا فائنل کھیل رہا تھا