ہندوستان ،ون ڈے سریز ہارا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-01-2022
ہندوستان ،ون ڈے سریز بھی ہارا
ہندوستان ،ون ڈے سریز بھی ہارا

 

 

پرل : جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میں ٹیم انڈیا کو یکطرفہ طور پر 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ میزبان ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔ جنوبی افریقہ نے 288 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ یانیمان ملان نے سب سے زیادہ 91 رنز بنائے۔ کوئنٹن ڈی کاک نے 78 رنز بنائے۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستانےط۸ نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے۔ رشبھ پنت نے سب سے زیادہ 85 اور کپتان کے ایل راہول نے 55 رنز بنائے۔ شاردول ٹھاکر نے ناٹ آؤٹ 40 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سسندا ملاگا، مارکرم، کیشو مہاراج اور اینڈیل فیلوکوایو نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

پنت سنچری سے محروم

ٹیم انڈیا نے 64 کے اسکور پر پہلے دو وکٹ گنوائے تھے۔ اس کے بعد رشبھ پنت چوتھے نمبر پر بلے بازی کے لیے آئے۔ پنت نے میدان میں آتے ہی جارحانہ انداز میں کھیل دکھایا۔ انہوں نے 43 گیندوں میں اپنی ففٹی مکمل کی۔ رشبھ میدان کے چاروں طرف بڑے شاٹس مار رہے تھے اور ان کی بلے بازی کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ وہ اپنی سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ تاہم ایسا نہ ہوسکا اور وہ 85 رنز بناکر تبریز شمسی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ یہ رشبھ کے ون ڈے کیریئر کی بہترین اننگز تھی۔

کوہلی پہلی بار کسی اسپنر کے خلاف صفر پر آؤٹ ہوئے

۔دوسرے میچ میں ویرات کوہلی بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئے۔ ان کی وکٹ کیشو مہاراج کے کھاتے میں آئی۔ کوہلی کو 50 اوور کے فارمیٹ میں پہلی بار کسی اسپن بولر نے صفر پر آؤٹ کیا۔ وراٹ بھی 2019 کے بعد پہلی بار ون ڈے کرکٹ میں 0 پر آؤٹ ہوئے۔ کوہلی سے پہلے شیکھر دھون 29 رنز بنانے کے بعد ایڈن مارکرم کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

ویرات کوہلی 14ویں بار ون ڈے میں صفر پر آؤٹ ہوئے

سابق ہندوستانی کپتان نے گزشتہ 17 اننگز میں ون ڈے میں کوئی سنچری نہیں بنائی ہے۔ 2017 سے ٹاپ آرڈر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ویراٹ 17ویں بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔ یہ اعداد و شمار تینوں فارمیٹس کے لیے ہیں۔

کوہلی کا 450 واں میچ

 سابق کپتان ویرات کوہلی اپنا 450 واں بین الاقوامی میچ کھیل رہے ہیں۔ 2008 میں سری لنکا کے خلاف ڈیبیو کرنے والے کوہلی ٹیم انڈیا کے لیے تمام فارمیٹس میں 450 میچ کھیلنے والے چوتھے کھلاڑی ہیں۔ ویرات سے پہلے سچن ٹنڈولکر (664)،

ایم ایس دھونی (535) اور راہول ڈریوڈ (505) کا نام آتا ہے۔