عمران ملک: آئی پی ایل میں بنا رفتار کا جادوگر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
عمران ملک: آئی پی ایل میں بنا رفتار کا جادوگر
عمران ملک: آئی پی ایل میں بنا رفتار کا جادوگر

 


آواز دی وائس :آئی پی ایل ایک بار پھر نوجوان کرکٹرز کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم ثابت ہورہا ہے۔ اب سرخیوں میں جموں و کشمیر کے عمران ملک ہیں۔جن کی رفتار اب ہر کسی کو دیوانہ بنا رہی ہے۔ وہ اپنی رفتار کے سبب اب ہر کسی کی توجہ کا مرکز ہیں ۔ رفتار کے نئے سوداگر نے اب آئی پی ایل میں ’’تیز ترین‘‘ بال پھیکنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔  سن رائزرز حیدرآباد کے فاسٹ بالر عمران ملک نے تیز ترین بال پھیکی۔ سن رائزرس حیدرآباد بھلے ہی لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف اپنا میچ ہار گئے ہوں لیکن بات ہورہی ہے اس تیز ترین بال کی۔ عمران ملک نے ایک بار پھر میچ میں 152.95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بالنگ کی۔ جس نے سوشل میڈیا پر آگ لگا دی۔ یہ اس سے بہت ہی  تیز بال تھی جو اس نے اپنے پہلے میچ میں پھینکی تھی، جس نے نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن کو رفتار سے چت کردیا تھا۔

ملک کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوئے، لیکن ان کی تیز ترین بال نے انہیں خصوصی نقد انعام کا حقدار بنا دیا۔ میچ کے بعد ایک لاکھ نقد انعام ملا۔جو کہ یہ ان کا لگاتار دوسرا تیز تیز تیرین بال کاایوارڈ تھا۔

ملک نے تین اوورز کئے اور 39 رنز دیے لیکن ان کی تیز اور شعلہ باربالنگ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی۔ ہندوستان کے سابق تیز گیند باز عرفان پٹھان نے ٹویٹ کیا، "عمران ملک کو درمیانی اوورز میں استعمال کرنا طویل مدت میں ایس آر ایچ کے لیے کام کرے گا!۔

awazurdu

رفتار کا جادوگر عمران ملک


ملک کو ایس آر ایچ نے پچھلے سیزن کے بعد برقرار رکھا تھا اور نوجوان تیزبالر نے انہیں مایوس نہیں کیا اور اپنی تیز رفتاری سے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا جس کے ذریعے اس نے ٹیم کے ابتدائی میچ میں راجستھان رائلز کے دو پریمیم بلے بازوں جوس بٹلر اور دیودت پڈیکل کو آوٹ کیا تھا۔

 کرکٹ شائقین اور سابق کرکٹرز نے ٹویٹر پر تیز گیند باز اور ایس آر ایچ کے مینٹور ڈیل اسٹین کی تعریف کرتے ہوئے میچ کے دوران کہا، "ہر کوئی عمران ملک کو دیکھنے کے لیے پرجوش ہے، وہ مسلسل 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کے قریب کلک کر رہا ہے۔ ملک 150 کی رفتار کے لیے جانا جاتا ہے ، لیکن اس نے ایل ایس جی کے خلاف اپنے پہلے اوور کے دوران 145 پلس اوسط رفتار برقرار رکھی جو کوئی چھوٹا کارنامہ نہیں ہے۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے اس لڑکے کو جلد از جلد قومی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنانے کے مطالبہ زور پکڑ رہا تھے۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لکھنؤ سپر جائنٹس نے 20 اوورز میں 169-7 رنز بنائے۔ لیکن سن رائزرس حیدرآباد 20 اوور میں 157-9 تک محدود رہا۔ کے ایل راہول کی قیادت والی ٹیم نے آخر میں 12 رنز سے میچ جیت لیا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے اب آئی پی ایل کے موجودہ ایڈیشن میں اپنی دوسری فتح درج کر لی ہے، جب کہ سن رائزرز حیدرآباد، ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہے ہیں۔

 عمران ملک کو ٹویٹر پر مقبولیت حاصل ہوئی لیکن لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف اتوار کے میچ نے بہت سے ٹویٹر کی توجہ حاصل کی۔ وہ صارفین اور مداح جنہوں نے ان کی صلاحیتوں کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں آزمانےکا مطالبہ کیا۔ پہلے اوور میں چار گیندیں 145+ کی رفتار سے کی تھیں۔ ا