پاکستان سے زیادہ میرے پرستار ہندوستان میں ہیں: نوح دستگیر بٹ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 05-08-2022
 پاکستان سے زیادہ میرےہندوستان میں پرستار ہیں: نوح دستگیر بٹ
پاکستان سے زیادہ میرےہندوستان میں پرستار ہیں: نوح دستگیر بٹ

 

 

لندن:پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ گیمز 2022 کے مردوں کے 109 پلس کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں مجموعی طور پر 405 کلوگرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا۔ نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ اینڈریو نے 394 کلوگرام وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ جیتا جب کہ ہندوستان کے گرودیپ سنگھ نے مجموعی طور پر 390 کلوگرام وزن اٹھا کر کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔

برمنگھم کامن ویلتھ گیمز(CWG 2022) میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستان کے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ بین الاقوامی مقابلوں کے لیے دو بار ہندوستان آچکےہیں۔ پہلی بار 2015 میں پونے میں یوتھ کامن ویلتھ گیمز کے دوران آئے تھے۔ پھر وہ اس کے بعد 2016 میں گوہاٹی میں ساؤتھ ایشین گیمز حصہ لینے کے لیے ہندوستان آئے۔

بتا دیں کہ 24 سالہ پاکستانی کھلاڑی نے کامن ویلتھ گیمز کے تینوں ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔ بٹ نے اسنیچ میں 173 کلو، کلین اینڈ جرک میں 232 کلو اور مجموعی طور پر 405 کلوگرام وزن اٹھا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔

اسی مقابلے میں ہندوستان کے گوردیپ سنگھ نے تیسرا مقام حاصل کرکے کانسے کا تمغہ جیتا اور بٹ انہیں اپنا اچھا دوست کہتے ہیں۔ بٹ نے ایک موقع پر کہا کہ میں دو بار ہندوستان جا چکا ہوں اور ہر باروہاں مجھے جو حمایت ملی وہ یادگار ہے۔ میں دوبارہ ہندوستان جانے کا منتظر ہوں۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان سے زیادہ ہندوستان میں میرے پرستار ہیں۔ پاکستانی دستہ 2016 میں گوہاٹی-شیلانگ میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں پڑوسی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی کے درمیان آیا تھا۔ اس چیمپئن شپ کو چھ سال ہو چکے ہیں لیکن بٹ ہندوستان واپس آنے کے خواہشمند ہیں۔

پاکستانی ایتھلیٹ نے کہا کہ میں جنوبی ایشین گیمز کے لیے گوہاٹی-شیلانگ گیا تھا۔ جب میں گوہاٹی میں گیا تو میرے ہوٹل کا عملہ جیسے کہ میرے اہل خانہ کی طرح مجھ سے برتاو کر رہے تھے،حتی کہ وہ لوگ میری واپسی کے وقت آنسو بہا رہے تھے۔ محض10-15 دنوں میں میرا ان کا ایسا مضبوط رشتہ بن گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یقینی طور پر، میں ایک بار پھر ہندوستان کا دورہ کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے ہندوستان میں اس طرح سے کسی اور مقابلے کا لطف نہیں اٹھایا۔

دستگیربٹ نےکےوالد کا نام غلام بٹ ہیں۔ وہ ان کےکوچ بھی ہیں۔انہوں نے اپنے والے سے اپنی مرضی کے مطابق جمنازیم اور تربیت لی ہے۔ کامن ویلتھ گیمز میں ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کا یہ صرف دوسرا گولڈ میڈل ہے۔ اس سے قبل میلبورن 2006 میں شجاع الدین ملک (85 کلوگرام) ملک کے واحد ویٹ لفٹر تھے جنہوں نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ جوڈوکا شاہ حسین شاہ کامن ویلتھ گیمز 2022 کے پوڈیم میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے دوسرے پاکستانی ہیں۔

 

ان کے والد و کوچ غلام بٹ سابق قومی چیمپئن اور ساؤتھ ایشین گیمز میں میڈلسٹ تھے۔ انہوں نے گوجرانوالہ کے گھر میں اپنے بیٹے کے لیے ایک جمنازیم بنا رکھا ہے جہاں وہ گھنٹوں ان کی ٹریننگ کرتے ہیں۔ گولڈ میڈلسٹ بٹ نے کہا کہ مجھے بہت امیدیں تھیں کیونکہ ہمارے بہت سے ساتھی کھلاڑی جیت نہیں سکے، میرے کندھوں پر کامن ویلتھ گیمز میں اپنے ملک کو پہلا گولڈ میڈل دلانے کی ذمہ داری تھی۔

نوح دستگیر بٹ نے کہا کہ 2018 کے بعد میں انجری کی وجہ سے مشکلات کا شکار رہا جس کی وجہ سے میں ٹوکیو نہیں جا سکا۔ میں نے ان سالوں میں اپنے والد سے بہت سے کام لیے۔

اب وہ کہتے ہیں کہ میرے والد میری تحریک ہیں۔ وہ اپنے وقت کے بہترین لفٹر تھے۔ یہ گولڈ میں ان کے نام ممنون کرتا ہوں۔