حیدرآباد: باکسنگ چیمپئن نکہت زرین کا شانداراستقبال

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-05-2022
حیدرآباد: باکسنگ چیمپئن نکہت زرین کا شانداراستقبال
حیدرآباد: باکسنگ چیمپئن نکہت زرین کا شانداراستقبال

 


آواز دی وائس/حیدرآباد

باون کلوگرام زمرے میں باکسنگ کی نئی عالمی چیمپئن نکہت زرین کا جمعہ کی رات حیدرآباد کے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شانداراستقبال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر کھیل وی سری نواس گوڑا، تلنگانہ اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی (SATS) کے صدر اے وینکٹیشور ریڈی اور یونین کے دیگر عہدیدار موجود تھے۔ عہدیداروں نے ایرپورٹ پر تلنگانہ کی دیگر لڑکیوں ایشا سنگھ اور نظام آباد فٹبال گوگولوتھ سومیا کا بھی خیرمقدم کیا۔

جہاں ایشا نے جرمنی میں آئی اے ایس ایس ایف(IASSF)جونیئر ورلڈ کپ میں ٹیم ایونٹس میں تین گولڈ میڈل جیتے، وہیں سومیا نے گوکلام کیرالہ خواتین ٹیم کے ساتھ انڈین ویمن لیگ چیمپئن شپ جیتیں۔ تینوں کھلاڑیوں کا عہدیداروں نے خیر مقدم کیا اور ہوائی اڈے سے ایک کھلی جیپ میں ریلی بھی نکالی گئی۔

 اس موقع پروزیرکھیل سری نواس گوڑا نے تینوں کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ نظام آباد کے ایک متوسط ​​گھرانے سے تعلق رکھنے والی نکہت زرین پورے ملک کے لیے ایک تحریک بن چکی ہیں۔ جنوبی ہند کا کوئی بھی شخص یہ کارنامہ انجام نہیں دے سکا۔نکہت عالمی چیمپئن بن گئی ہے۔

ہمیں امید ہے کہ وہ ملک کے لیے اولمپک تمغہ بھی جیتیں گی۔

اس موقع پر انہوں نکہت زرین کے والدین کو بھی مبارکباد دی گئی۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ریاستی حکومت کھلاڑیوں کی بڑے پیمانے پر مدد کر رہی ہے اور کھیل کو فروغ دینے کے لیے تمام اضلاع میں منی اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ ہے۔

وہیں نکہت نے تلنگانہ حکومت کی مسلسل حمایت اور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ نکہت نے کہا کہ میں عالمی چیمپئن شپ کا تمغہ جیت کر بہت خوش ہوں۔ میرا اگلا ہدف کامن ویلتھ گیمز میں ملک کے لیے تمغہ جیتنا ہے نیز میری توجہ پیرس اولمپکس میں اولمپک تمغہ جیتنے پر بھی ہے۔