نئی دہلی،: حکومت نے اگلے مہینے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والے مردوں کے ایشیا کپ اور اکتوبر میں ہونے والے خواتین کے یک روزہ ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچوں کی اجازت دے دی ہے
حکومت نے کہا ہے کہ ہندوستان دوطرفہ مقابلوں کے لیے نہ تو پاکستان کی میزبانی کرے گا اور نہ ہی اس کا دورہ کرے گا، لیکن اس کے ایتھلیٹس اور ٹیمیں ان کثیر جہتی مقابلوں میں حصہ لے سکتی ہیں جن میں پاکستان بھی شریک ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ ستمبر میں ہونے والے ایشیا کپ اور اکتوبر میں ہونے والے خواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچوں کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔ نوجوان امور اور کھیل کی وزارت نے ایک بیان میں یہ ہدایات جاری کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سیاسی کشیدگی کے ماحول میں پاکستان کے ساتھ کھیلوں کے تعلقات پر ہندوستان کی پالیسی بالکل واضح ہے