فاتح سعدیہ کا ہوا دہلی ہوائی اڈے پر شاندار استقبال

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-03-2022
فاتح سعدیہ کا ہوا دہلی ہوائی اڈے پر شاندار استقبال
فاتح سعدیہ کا ہوا دہلی ہوائی اڈے پر شاندار استقبال

 

 

 منظورظہور،نئی دہلی

 جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی سعدیہ طارق نے روس کی راجدھانی ماسکو میں ووشو(WUSHU) میں گولڈ میڈل جیت کر نہ صرف سری نگر بلکہ پورے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ 

دسویں کلاس میں زیر تعلیم سرینگر کشمیر کی رہنے والی سعدیہ طاریق معروف ویڈیو جرنلسٹ طاریق لون(آج تک ) کی صاحبزادی ہیں۔

وہ بچپن سے ہی اسپورٹس میں دلچسپی رکھتی  تھیں۔ وہ قومی سطح کے متعدد مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں ۔

سعدیہ طاریق نے ماسکو میں 22سے 28 فروری2022 تک منعقدہ ووشو نامی چائنیز کھیل مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کی ۔

انہوں نے قازیقستان اور روس کو ہراکر گولڈ میڈل جیتا۔

سعدیہ طاریق آج رات 3 بجے ماسکو سے دوبئی کے راستے دہلی پہنچی ہیں۔

دہلی ہوائی اڈے پر سعدیہ طارق کا شاندار استقبال کیا گیا۔

وہ کل جموں کے لیے روانہ ہو جائیں گی۔

سعدیہ نے اپنی کامیابی کا سہرا اللہ کے بعد اپنے کوچ اور والدین کو دیتی ہیں۔

 آج جموں و کشمیر ہاوس میں سعدیہ طاریق کوان کے والد طاریق لون کی موجودگی میں صوفی میڈیا سروسز کے ایڈیٹر منظورظہورشاہ چشتی نے اپنی کتاب " تصوف اور اہل تصوف " کے علاوہ درگاہ خواجہ معین الدین چشتی رح کا پوسٹر پیش کرکے عزت افزائی کی۔