فرانس، اسپین، انگلینڈ اور ارجنٹائن، کون بنے گا ورلڈ چیمپیئن؟

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-07-2026
فرانس، اسپین، انگلینڈ اور ارجنٹائن، کون بنے گا ورلڈ چیمپیئن؟
فرانس، اسپین، انگلینڈ اور ارجنٹائن، کون بنے گا ورلڈ چیمپیئن؟

 



آواز دی وائس/ نئی د ہلی

فیفا ورلڈ کپ 2026 اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جہاں اب معمولی سی غلطی بھی کسی ٹیم کے خواب چکنا چور کر سکتی ہے۔ کوارٹر فائنل کے سنسنی خیز مقابلوں کے بعد آٹھ میں سے صرف چار ٹیمیں میدان میں باقی رہ گئی ہیں۔ فرانس، اسپین، انگلینڈ اور ارجنٹائن نے اپنے حریفوں کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ اب نظریں اس سوال پر مرکوز ہیں کہ ان چار عالمی طاقتوں میں سے کون فائنل کا ٹکٹ حاصل کرے گا اور کون عالمی چیمپیئن بننے کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا-فرانس۔اسپین سیمی فائنل کی فاتح ٹیم 20 جولائی کو رات 12:30ے (ہندوستانی وقت کے مطابق) ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں انگلینڈ یا ارجنٹینا میں سے کسی ایک کا مقابلہ کرے گی۔ جبکہ دونوں شکست خوردہ سیمی فائنلسٹ ٹیمیں تیسری پوزیشن کے پلے آف میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

فرانس: نتیجہ خیز فٹ بال کا ماہر

فرانس نے کوارٹر فائنل میں مراکش کو 2-0 سے شکست دے کر اپنی طاقت کا بھرپور اظہار کیا۔ دلچسپ بات یہ رہی کہ گیند پر زیادہ دیر مراکش کا قبضہ رہا، مگر گول کرنے میں کامیابی صرف فرانس کو ملی۔فرانسیسی ٹیم کی سب سے بڑی طاقت اس کا حقیقت پسندانہ اندازِ کھیل (Pragmatism) ہے۔ وہ گیند پر قبضے کے بجائے مواقع سے فائدہ اٹھانے پر یقین رکھتی ہے۔ کپتان کائلیان ایمباپے کی برق رفتار دوڑیں اور عثمان ڈیمبیلے کی دونوں پیروں سے یکساں مہارت فرانس کو کسی بھی لمحے خطرناک بنا دیتی ہے۔

گروپ آئی میں سرفہرست رہنے کے بعد فرانس نے راؤنڈ آف 32 میں سویڈن کو 0-3 سے شکست دے کر اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا۔اس کے بعد راؤنڈ آف 16 میں اس نے سخت مقابلے کے بعد پیراگوئے کو 0-1 سے ہرایا، جبکہ کوارٹر فائنل میں ایک اور عمدہ دفاعی کھیل پیش کرتے ہوئے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔فرانس نے ناک آؤٹ مرحلے کے تینوں میچوں میں مجموعی طور پر 6 گول کیے اور ایک بھی گول اپنے خلاف نہیں ہونے دیا، جو اس کی مضبوط دفاعی حکمت عملی اور دباؤ میں شاندار کھیل کا ثبوت ہے۔ سخت مقابلوں میں بھی فرانسیسی ٹیم کا دفاع مستحکم رہا، جبکہ کپتان کیلیان ایمباپے نے اہم مواقع پر اپنی جارحانہ صلاحیتوں سے ٹیم کو برتری دلائی۔

:تیز جوابی حملے، بڑے میچوں کا تجربہ، ایمباپے کی رفتار۔ کمزوری اگر حریف لمبے عرصے تک گیند اپنے پاس رکھے تو مڈفیلڈ دباؤ میں آ سکتی ہے۔ اسپین: گیند پر مکمل کنٹرول کی حکمت عملی اسپین نے بلجیم کو 2-1 سے شکست دی، لیکن کھیل کے معیار کے لحاظ سے یہ میچ سکور لائن سے کہیں زیادہ یکطرفہ تھا۔68 فیصد گیند پر قبضہ، مسلسل مختصر پاسز اور میدان کے ہر حصے پر کنٹرول اسپین کی پہچان ہے۔ نوجوان لامین یامال، پیڈری اور روڈری اس ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔گیند پر طویل قبضہ، تکنیکی مہارت، نوجوان کھلاڑیوں کی توانائی۔کمزوری مسلسل حملوں کے دوران دفاعی حصے میں خالی جگہیں بن جاتی ہیں، جن سے تیز رفتار ٹیمیں فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

 انگلینڈ: بیلنگھم کی قیادت میں مضبوط دعویدار

انگلینڈ نے سخت مقابلے کے بعد ناروے کو اضافی وقت میں 2-1 سے شکست دی۔ناروے نے پہلے گول کر کے برتری حاصل کی، لیکن جوڈ بیلنگھم نے پہلے برابر اور پھر فاتحانہ گول کر کے انگلینڈ کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔بیلنگھم مسلسل دوسرے ناک آؤٹ میچ میں دو گول کرنے والے چند کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں، جبکہ ناروے کے اسٹار ارلنگ ہالینڈ مکمل طور پر آف کلر رہے۔انگلینڈ کا سیمی فائنل تک کا سفر دیگر تین ٹیموں کے مقابلے میں کہیں زیادہ سنسنی خیز رہا۔گروپ ایل میں سرفہرست رہنے کے بعد انگلینڈ نے راؤنڈ آف 32 میں کانگو کو 1-2 سے شکست دی، جبکہ راؤنڈ آف 16 میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد میکسیکو کو 2-3 سے ہرایا۔کوارٹر فائنل میں ناروے نے انگلینڈ کو سخت امتحان میں ڈال دیا۔ انگلینڈ ابتدا میں خسارے میں چلا گیا، مقررہ وقت میں کئی مواقع ضائع کیے اور مقابلہ اضافی وقت تک پہنچ گیا، جہاں جوڈ بیلنگھم کے فیصلہ کن گول نے انگلینڈ کو 1-2 سے کامیابی دلا دی۔

ارجنٹائن: فتح کے ساتھ تنازع بھی

ارجنٹائن نے سوئٹزرلینڈ کو اضافی وقت میں 3-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، مگر یہ میچ ریڈ کارڈ کے تنازع کی وجہ سے زیادہ زیرِ بحث رہا۔وی اے آر کے جائزے کے بعد سوئس اسٹرائیکر بریل ایمبولو کو دوسرا پیلا کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا، جس کے بعد دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے والی سوئس ٹیم آخرکار اضافی وقت میں شکست کھا گئی۔اس فیصلے پر سوئٹزرلینڈ کے کوچ اور کپتان نے سخت اعتراض کیا، جبکہ ارجنٹائن کے کوچ لیونل اسکالونی نے بھی اعتراف کیا کہ مخالف ٹیم کے ایک کھلاڑی کے اخراج نے ان کے لیے راستہ آسان بنا دیا۔

اسپین بڑا دعویدار 

اسپین نے گروپ ایچ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد راؤنڈ آف 32 میں آسٹریا کو 0-3 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز کیا۔بعد ازاں اس کا سفر زیادہ سخت ثابت ہوا۔ راؤنڈ آف 16 میں اسپین نے روایتی حریف پرتگال کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے ہرایا، جبکہ کوارٹرفائنل میں بیلجیم کے خلاف 1-2 کی کامیابی حاصل کر کے آخری چار ٹیموں میں جگہ بنائی۔ناک آؤٹ مرحلے کے تین میچوں میں اسپین نے مجموعی طور پر 6 گول کیے جبکہ صرف ایک گول اپنے خلاف ہونے دیا، جو اس کے مضبوط دفاع اور مسلسل عمدہ کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔

پہلا سیمی فائنل: فرانس بمقابلہ اسپین 

یہ صرف دو ٹیموں کا مقابلہ نہیں بلکہ دو مختلف فٹ بال فلسفوں کی جنگ ہے۔ایک طرف اسپین کی "ٹکی ٹاکا" طرز کی فٹ بال ہے، جس میں گیند پر مسلسل قبضہ رکھا جاتا ہے، جبکہ دوسری جانب فرانس کا برق رفتار جوابی حملوں پر مبنی کھیل۔اگر اسپین گیند پر اپنا کنٹرول برقرار رکھتا ہے تو فرانس کو مشکلات پیش آسکتی ہیں، لیکن اگر ایمباپے کو ایک بھی کھلا موقع ملا تو میچ کا نقشہ بدل سکتا ہے۔

دوسرا سیمی فائنل ۔ ارجینٹائن بقابلہ  انگلینڈ 

یہ مقابلہ ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے بڑی روایتی رقابتوں میں شمار ہوتا ہے۔میراڈونا کا "ہینڈ آف گاڈ"، فاک لینڈ جنگ کا پس منظر، 1998 کا ریڈ کارڈ اور 2002 کی پنالٹی- یہ تمام یادیں اس مقابلے کو مزید دلچسپ بنا دیتی ہیں۔ارجنٹائن کی امیدیں لیونل میسی، اینزو فرنانڈیز اور ایمیلیانو مارٹینیز پر ہیں، جبکہ انگلینڈ کی نظریں جوڈ بیلنگھم، ہیری کین اور بوکایو ساکا پر ہوں گی۔اگر مقابلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ تک گیا تو مارٹینیز کی موجودگی ارجنٹائن کو نفسیاتی برتری دے سکتی ہے۔

 کون پہنچے گا فائنل میں؟

سیمی فائنل میں پہنچنے والی چاروں ٹیمیں عالمی فٹ بال کی بڑی طاقتیں ہیں اور ہر ایک کے پاس فائنل تک رسائی کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ فرانس اپنے وسیع تجربے، منظم دفاع اور ایمباپے کی برق رفتار جوابی حملوں کی بدولت خطرناک حریف ثابت ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب اسپین کی اصل قوت گیند پر غیرمعمولی کنٹرول، مختصر پاسنگ اور نوجوان کھلاڑیوں کی بے مثال توانائی ہے، جو کسی بھی مضبوط دفاع کو تھکا سکتی ہے۔

انگلینڈ اس وقت جوڈ بیلنگھم کی شاندار فارم اور ہیری کین کی قائدانہ صلاحیت پر انحصار کر رہا ہے، جبکہ اس کے پاس مضبوط بینچ بھی موجود ہے جو مشکل لمحات میں میچ کا رخ بدل سکتا ہے۔ ادھر ارجنٹائن کے لیے لیونل میسی کا وسیع تجربہ، مضبوط مڈفیلڈ اور گول کیپر ایمیلیانو مارٹینیز کی موجودگی سب سے بڑا سہارا ہیں، خصوصاً اگر مقابلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ تک پہنچ جائے۔

موجودہ فارم اور بڑے مقابلوں کے تجربے کو سامنے رکھا جائے تو فرانس اور ارجنٹائن معمولی برتری کے ساتھ فائنل تک پہنچنے کے مضبوط امیدوار دکھائی دیتے ہیں۔ تاہم ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں ایک لمحہ، ایک غلطی یا ایک شاندار انفرادی کارکردگی پورا منظرنامہ بدل سکتی ہے، اس لیے اسپین اور انگلینڈ کو ہرگز کمزور نہیں سمجھا جا سکتا۔ یہی غیر یقینی کیفیت ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کو مزید دلچسپ اور سنسنی خیز بنا دیتی ہے۔

سیمی فائنل شیڈول (ہندوستانی وقت)

پہلا سیمی فائنل

فرانس بمقابلہ اسپین
بدھ، 15 جولائی
رات 12:30 بجے (IST)
مقام: ڈیلاس، امریکہ

دوسرا سیمی فائنل

ارجنٹائن بمقابلہ انگلینڈ
جمعرات، 16 جولائی
رات 12:30 بجے (IST)
مقام: اٹلانٹا، امریکہ

تیسری پوزیشن کا میچ

جمعہ، 18 جولائی
رات 2:30 بجے (IST)

فیفا ورلڈ کپ فائنل

پیر، 20 جولائی
رات 12:30 بجے (IST)
مقام: نیو جرسی، امریک