سرفراز نواز ’واکر‘ کے محتاج

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-10-2021
سرفراز نواز ’واکر‘ کے محتاج
سرفراز نواز ’واکر‘ کے محتاج

 

 

آواز دی وائس : پاکستان کے سابق فاسٹ بالراور ریورس سوئنگ کے استاد کہے جانے والے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کو علالت کے باعث چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جس بالر کی رفتار خوف پیدا کیا کرتی تھی آج وہ رفتار سے محروم ہے بلکہ رینگ رینگ کر چل رہا ہے۔

سرفراز نواز ہمیشہ متنازعہ شخصیت رہے ہیں ،کرکٹ کے بعد ان کی سیاست اور بیانات نے انہیں ہمیشہ سرخیوں میں رکھا ہے ۔

لندن میں طویل عرصہ سے مقیم سابق فاسٹ بالر اور ریورس سوئنگ کے ماسٹر سرفراز نواز کو علالت کے باعث چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، وہ ان دنوں واکر کے ذریعے چلنے پر مجبور ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ سرفراز نواز گھر کے باہر فٹ پاتھ پر واکر کے سہارے سے چل رہے ہیں۔ - 55 ٹیسٹ اور 45 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے زندگی کی باہتر بہاریں دیکھ چکے ہیں، اس سے پہلے سرفراز نواز کو دل کی تکلیف ہونے پر ایک اسٹنٹ بھی ڈالا گیا تھا، اب وہ ہڈیوں کےمرض میں مبتلا ہوچکےہیں۔

 سرفراز نواز اہل خانہ کے ہمراہ کئی برس سے لندن کے علاقے ٹوٹنگ میں مقیم ہیں۔

 سابق فاسٹ بولر سرفراز احمد نے 55 ٹیسٹ میچوں میں 32 اعشاریہ 75 کی اوسط سے 177 وکٹیں حاصل کیں، ٹیسٹ میں اُن کی بہترین بولنگ 125 رنز کے عوض 11وکٹیں رہی۔

 انہوں نے 45 ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی اور 63 وکٹیں حاصل کیں، بہترین بولنگ 27 رنز دے کر 4 وکٹیں رہی۔