افغان کرکٹر محمد نبی: سابق صدر اشرف غنی کے ساتھ اپنی تصویر شیر کی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
افغان کرکٹر محمد نبی: سابق صدر اشرف غنی کے ساتھ اپنی تصویر شیر کی
افغان کرکٹر محمد نبی: سابق صدر اشرف غنی کے ساتھ اپنی تصویر شیر کی

 

 

کابل:افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد نبی نے ملک سے فرار ہو جانے والے سابق صدر اشرف غنی کے ساتھ لی گئی تصویر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی ڈسپلے پکچر (ڈی پی) بنا لیا ہے۔

محمد نبی کی جانب سے ڈی پی کی تبدیلی کا یہ معاملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ملک کا کنٹرول واپس حاصل کیے ہوئے طالبان کو 100 دنوں سے زائد ہو چکے ہیں۔

محمد نبی کی جانب سے ڈی پی کی تبدیلی پر جہاں کچھ افغان صارفین نے ان کی حمایت کی وہیں دیگر نے اس عمل کی مذمت کی تو لکھا کہ ایک ایسا فرد قوم کو مشکلات میں چھوڑ کر بیرون ملک چلا گیا اس سے تعلق کے اظہار کے ذریعے آپ کون سے مقاصد حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔

افغان کرکٹر پر تنقید ہوئی تو ان کے حامی بھی خاموش نہ رہے۔ اعجاز اتل نامی ٹویپ نے محمد نبی کا دفاع کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ وہ بطور فرد موجود افغان حکومت سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔

سابق صدر کے ساتھ تصویر لگانا ٹھیک ہے یا ایسا کر کے کچھ غلط ہوا ہے کہ بحث کے دوران معاملہ محمد نبی کے کرکٹ کیریئر کے مستقبل تک جا پہنچا۔