ہیڈنگلے:ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بھی سنسنی اور معیاری کرکٹ کا سلسلہ برقرار رہا جہاں انگلینڈ کی پہلی اننگز 465 رنز پر سمٹ گئی، جس کے بعد ہندوستانکو محض 6 رنز کی معمولی برتری حاصل ہوئی۔
کے ایل راہل نے ہیڈنگلے ٹیسٹ کے چوتھے دن اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ راہل نے 87 گیندوں میں نصف سنچری اسکور کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کو دن کا پہلا جھٹکا شبمن گل کی صورت میں لگا۔ کپتان گیل 8 کے اسکور پر برائیڈن کارس کا شکار بن گئے۔کے ایل راہول اور رشبھ پنت کی جوڑی اس وقت کریز پر موجود ہے اور ہندوستانی ٹیم کی برتری 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ہندوستان نے دو وکٹوں پر 90 رنز بنا لیے تھے۔ ہندوستان کی جانب سے کے ایل راہول 47 اور 'کپتان' شبمن گل 6 رنز پر ناقابل شکست رہے۔
جسپریت بمراہ نے ایک بار پھر اپنی عالمی معیار کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24.4 اوورز میں 83 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کے کیریئر کا 14 واں اور انگلینڈ میں تیسرا پانچ وکٹوں کا کارنامہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ بیرونِ ملک ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ پانچ وکٹیں لینے والے ہندوستانی گیندبازوں میں کپیل دیو کے ہم پلہ ہو گئے ہیں، جو ان کی ہندوستانی فاسٹ باؤلنگ اٹیک کے قائد کے طور پر حیثیت کو مزید مستحکم کرتا ہے۔
بمراہ کی شاندار باؤلنگ کے باوجود ہندوستانکی فیلڈنگ نے مایوس کیا، صرف بمراہ کی گیندوں پر چار کیچ چھوڑے گئے۔ پرسدھ کرشنا اور محمد سراج نے وکٹیں ضرور حاصل کیں لیکن رنز روکنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے انگلینڈ کے نچلے آرڈر نے ہندوستانکی برتری کو محدود کر دیا۔ ہیری بروک زبردست فارم میں نظر آئے اور ہندوستانی باؤلرز کی لائن اور لینتھ کی غلطیوں کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ مگر وہ اپنی سنچری سے محض ایک رن کی دوری پر 99 کے انفرادی اسکور پر پرسدھ کرشنا کی گیند پر پل شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہو گئے۔ کرس ووکس اور بریڈن کارس نے بھی بھرپور جوابی حملہ کیا اور قیمتی رنز کا اضافہ کیا جس سے انگلینڈ کی امیدیں باقی رہیں، تاہم آخر کار بمراہ کی نپی تلی باؤلنگ نے ٹیل اینڈ کو سمیٹ دیا۔
ہندوستانکی دوسری اننگز کا آغاز احتیاط سے ہوا۔ کے ایل راہول شاندار فارم میں دکھائی دیے، جنہوں نے ٹھوس دفاع اور دلکش اسٹروک پلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات خوبصورت باؤنڈریاں لگائیں جن میں کور ڈرائیو بھی شامل تھیں۔ پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے سائی سدھرسن نے پراعتماد بلے بازی کی اور راہول کے ساتھ 66 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔ تاہم بین اسٹوکس کی گیند پر ایک غیر ضروری کلپ شاٹ نے ان کی اننگز کا خاتمہ کر دیا اور وہ پویلین لوٹ گئے۔
بارش کے باعث کھیل کا اختتام جلد کر دیا گیا اور ہندوستاننے 23.5 اوورز میں 90 رنز پر دو وکٹوں کے نقصان پر اپنی اننگز روک دی۔ کے ایل راہول 47 رنز اور کپتان شبمن گل چھ رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ ہندوستانکی فوری کوشش ہوگی کہ چوتھے دن اچھی برتری حاصل کی جائے۔ انگلینڈ کے گیندباز خاص طور پر بریڈن کارس اور بین اسٹوکس نے نپی تلی باؤلنگ کی لیکن وکٹیں لینے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ پچ پر تھوڑا سا بگاڑ دیکھنے میں آیا ہے جس کا فائدہ انگلینڈ کی باؤلنگ اٹیک اٹھانے کی کوشش کرے گا۔
اس سے قبل انگلینڈ نے اپنی اننگز 209 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی لیکن اولی پوپ جلد ہی پرسدھ کرشنا کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ تاہم ہیری بروک اور نچلے آرڈر نے مل کر ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا۔ ہندوستانکی غیر مستقل باؤلنگ اور فیلڈنگ میں خامیوں کی بدولت انگلینڈ نے کئی مواقع سے فائدہ اٹھایا۔
میچ آخری دو دنوں میں دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ موسم صاف رہنے کی پیش گوئی ہے، اس لیے ہندوستانکی امید ہوگی کہ اس کا مڈل آرڈر اور ٹیل اینڈ بیٹنگ اچھی کارکردگی دکھائے تاکہ انگلینڈ کو جیت کے لیے مشکل ہدف دیا جا سکے۔ یہ میچ مکمل طور پر برابری کی سطح پر آ چکا ہے اور دونوں ٹیموں کے لیے امکانات کھلے ہیں۔