پرو ہاکی لیگ میں ہندستان کی پاکستان کے خلاف 7-1 سے بڑی کامیابی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 28-06-2026
پرو ہاکی لیگ میں ہندستان کی پاکستان کے خلاف 7-1 سے بڑی کامیابی
پرو ہاکی لیگ میں ہندستان کی پاکستان کے خلاف 7-1 سے بڑی کامیابی

 



لندن : ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں ہندستان نے روایتی حریف پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7-1 سے شکست دے دی۔ پاکستان نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور پہلے کوارٹر میں برتری حاصل کرلی، تاہم اس کے بعد ہندستانی ٹیم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے مسلسل سات گول داغ کر پاکستان کو بڑا مارجن سے شکست دے دی۔

میچ کے پہلے کوارٹر میں پاکستان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ابوبکر نے خوبصورت فیلڈ گول کرکے ٹیم کو 1-0 کی برتری دلائی۔ اس موقع پر ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ پاکستان سخت مقابلہ کرے گا، لیکن دوسرے کوارٹر سے ہندستان نے کھیل پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔

ہندستانی کھلاڑیوں نے برق رفتار حملوں، مؤثر پاسنگ اور پنالٹی کارنرز سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے یکے بعد دیگرے سات گول اسکور کیے۔ پاکستانی دفاع ہندستان کے مسلسل حملوں کو روکنے میں ناکام رہا، جبکہ فارورڈ لائن بھی ابتدائی گول کے بعد کوئی خاطر خواہ موقع پیدا نہ کر سکی۔

چاروں کوارٹرز کے اختتام پر اسکور 7-1 رہا اور ہندستان نے ٹورنامنٹ میں ایک اور اہم کامیابی اپنے نام کر لی، جبکہ پاکستان کو مایوس کن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی مسلسل پندرہویں شکست ہے، جس سے ٹیم کی کارکردگی پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ مسلسل ناکامیوں کے باعث پاکستان کی عالمی ہاکی میں واپسی کی امیدوں کو بھی دھچکا پہنچا ہے۔

پاکستان اب اپنی مہم کا اختتام آج انگلینڈ کے خلاف میچ کھیل کر کرے گا۔ قومی ٹیم اس آخری مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے ایونٹ کا اختتام مثبت انداز میں کرنے کی کوشش کرے گی، جبکہ شائقین کی نظریں اس بات پر ہوں گی کہ آیا پاکستان مسلسل شکستوں کا سلسلہ توڑنے میں کامیاب ہو پاتا ہے یا نہیں۔