فیفا ایوارڈز کی دوڑ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-01-2022
فیفا ایوارڈز :دوڑ میں کون کون شامل ہیں؟
فیفا ایوارڈز :دوڑ میں کون کون شامل ہیں؟

 

 

 آواز دی وائس: فٹ بال کی دنیا میں زبردست بے چینی ہے۔کون بنے گا اس سال کا فٹ باجل کا کنگ؟ اس کا فیصلہ ہونے سے قبل اندازے لگائے جارہے ہیں اور دعوے کیے جارہے ہیں۔مگر جو نامزد اسٹار ہیں ان کے ناموں پر سب کی ایک رائے ہے کہ وہ دنیا کے بہترین چہرے اور نام ہیں۔

فٹبال اسٹار رابرٹ لیوینڈوسکی، لیونل میسی اور محمد صالح کو فیفا کے بہترین مرد کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے تین فائنلسٹ کے طور پر جب کہ بیلن ڈی آر کی فاتح الیکسیا پوٹیلس کو خواتین کے ایوارڈ کے لیے نامزد کر دیا گیا 

پولینڈ کے اسٹار لیوینڈوسکی نے گذشتہ سال بھی فیفا ایوارڈ جیتا تھا لیکن انہیں 2021 کے بیلن ڈی آر کے لیے ووٹنگ میں میسی کے بعد دوسرے نمبر پر رہنا پڑا تھا۔ میسی ریکارڈ ساتویں بار اس اعزاز کے فاتح تھے-

یورپ میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ایوارڈز کی تقریب 17 جنوری کو زیورخ میں فیفا کے ہیڈ کوارٹر میں ورچوئل طور پر منعقد کی جائے گی۔

پوٹیلس، بارسلونا ٹیم کی ساتھی کھلاڑی جینیفر ہرموسو اور چیلسی کی آسٹریلوی سٹرائیکر سیم کیر فیفا کی بہترین خواتین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے فائنلسٹ نامزد ہوئی ہیں۔ اس بار کی فاتح انگلینڈ کی لوسی برونز کی جگہ لے گی جنہوں نے پچھلا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔ ------- بہترین کھلاڑی، کوچ اور گول کیپر دنیا بھر کی تمام قومی ٹیموں کے کپتانوں اور کوچز کے ساتھ ساتھ شائقین کے آن لائن بیلٹ اور منتخب صحافیوں کی ایک مخصوص تعداد کے ووٹس کے ذریعے منتخب کیے جاتے ہیں۔

ووٹنگ کا یہ عمل 10 دسمبر کو مکمل ہو گیا تھا۔ ----- خواتین کی بہترین کوچز کے لیے بارسلونا کی کوچ لوئیس کورٹس، چیلسی کی کوچ ایما ہیز اور نیدرلینڈ کی سابق کوچ سرینا ویگمین کے درمیان مقابلہ ہے۔