یوروکپ : ٹکٹ بلیک میں فروخت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-07-2021
فائنل کے لئے جنون
فائنل کے لئے جنون

 

 

 لندن: فٹبال مداحوں پر جنون سوار ہے،فٹ بال کے یورپی شیرغرارہے ہیں۔مقابلہ فائنل کا ہے ۔اس لئے یورو کپ فائنل کے لئے دیوانگی انتہا پر ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق مختلف ویب سائٹس پر فائنل میچ کی ٹکٹ کی فروخت میں 180 گنا اضافہ ہوا ہے، میچ کا ایک ٹکٹ 54 ہزار پونڈ میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے، فٹبال میچ کے ایک ٹکٹ کی اصل قیمت 295 پونڈ ہے۔

یوروکپ:فائنل کے ہزاروں ٹکٹ بلیک میں فروخت  یوئیفا کی سرکاری ویب سائٹ پر میچ کے تمام ٹکٹ پچھلے ہفتے فروخت ہوچکے ہیں،انگلینڈ اور اٹلی کے درمیان یوروکپ فٹبال کا فائنل اتوار کو ومبلے میں ہوگا۔

یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ ڈنمارک کو 1-2 سے ہراکر فائنل میں پہنچ گیا تھا۔ تاہم میچ کے بعد تماشائیوں نے کورونا وائرس کی ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں، جبکہ برطانوی اخبارات نے ویمبلے اسٹیڈیم میں یورو کپ فٹ بال سیمی فائنل کے بعد نکلتے تماشائیوں کی تصاویر شائع کرکے سوال اٹھا دیا۔یہی وجہ ہے کہ اب فائنل کے لئے احتیاط برتنے پر زور دیا جارہا ہے۔ اس سے قبل ڈبلیو ایچ او نے یورو کپ کے سبب کورونا کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔