یورو کپ 2020: اٹلی نے مسلسل جیت کا 82 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
جشن فتح
جشن فتح

 

 

 لندن/نئی دہلی ، 27 جون (ہ س)۔ اٹلی نے ہفتہ کی رات یورو کپ 2020 میں آسٹریا کو ہرا کر لگاتار 31 جیتوں کا نیا قومی ریکارڈ قائم کیا۔ فیڈریکوچیسااورماٹیوپیسناکی بدولت اضافی وقت میں کئے گئے گول کی بدولت یہاںویمبلی ا سٹیڈیم میں یورو کپ 2020 کے 16 ویں میچ میںاٹلی نے آسٹریا کو 2-1سے ہرادیا۔ اٹلی نے آسٹریا پر فتح کے ساتھ کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے اور وہ اپنا اگلا میچ 2 جولائی کو کھیلے گی۔ اٹلی نے آسٹریا کے خلاف جیت کے بعد 82 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ اس سے قبل ، رابرٹو مانسینی کی ٹیم نے ویلز کو ایک صفر سے جیت کے ساتھ مسلسل 30 کامیابیوں کے ریکارڈ کے برابر کردیا تھا ، لیکن اٹلی نے آسٹریا کے خلاف فتح سے تاریخ رقم کی ۔ اس سے قبل ، اطالوی ٹیم اکتوبر 1935 اور جولائی 1939 کے درمیان لگاتار چار سال تک ایک بھی میچ نہیں ہاری تھی ، جب وٹوریو پوزو اٹلی کے کوچ تھے۔ اس مرحلے کے دوران ، اٹلی نے اپنا دوسرا ورلڈ کپ جیتا اور 1936 کے اولمپکس میں بھی سونے کا تمغہ جیتا۔ اٹلی کو مئی 2018 میں مانسینی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے دو میچ ہارناپڑاہے اور آخری شکست اسی سال کے ستمبر میں پرتگال کے خلاف نیشنل لیگ کے ایک میچ میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے ٹیم کو ایک بھی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ہندوستھان سماچار