یورو کپ: کرسٹین ایرکسن ہوگئے بے ہوش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-06-2021
میدان میں اداسی
میدان میں اداسی

 

 

 کوپن ہیگن : یوروپ کپ 2021 کے مقابلے شروع ہوچکے ہیں ۔ اس درمیان ہفتہ کی رات کو ڈنمارک اور فن لینڈ کے ایک میچ میں دردناک واقعہ پیش آیا ۔ ڈنمارک کے کھلاڑی کرسٹین ایرکسن میچ کے دوران میدان پر گر پڑے ۔

اس کے بعد میڈیکل ایمرجنسی کو دیکھتے ہوئے میچ کو سسپینڈ کردیا گیا ۔ ایرکسن کا علاج چل رہا ہے ۔ اس دوران میدان پر ان کی ٹیم کے ساتھی کھلاڑی روتے ہوئے نظر آئے ۔ کئی فینس نے اس واقعہ کو ٹی وی پر دیکھا ۔ اس درمیان ڈنمارک فٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق ایرکسن کو ہوش آگیا ہے ۔

میچ کے دوران 43 ویں منٹ میں 29 سال کے ڈنمارک کے اسٹار کھلاڑی کرسٹین ایرکسن بے ہوش ہوگئے ۔ میدان پر فورا میڈیکل ٹیم کو بلایا گیا اور انہیں علاج کیلئے اسپتال لے جایا گیا ۔ ڈنمارک نے پہلے منٹ سے ہی فن لینڈ پر دبدبہ بنائے رکھا تھا ۔ فن لینڈ کے رابن لاڈ کے فاول پر انہیں پیلا کارڈ دکھایا گیا ۔ ڈنمارک نے میچ سسپینڈ ہونے تک آٹھ شاٹس لگائے تھے ۔