رگبی ورلڈکپ کا انعقاد خطرے میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
 رگبی لیگ ورلڈکپ
رگبی لیگ ورلڈکپ

 

 

لندن: رواں سال انگلینڈ میں ہونے والے رگبی لیگ ورلڈ کپ سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کویڈ 19 کی صوتحال کے سبب دستبردار ہوگئیں، آسٹریلین رگبی چئیرمین نے ایونٹ اگلے سال منتقل کرنے کی درخواست کردی۔

انگلینڈ میں رگبی لیگ ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا، رواں سال ہونے والے میگا ایونٹ سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے کووڈ 19 کی صورتحال کے پیش نظر رگبی لیگ ورلڈ کپ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی رگبی لیگ کے سربراہان نے کہا کہ ایونٹ میں حصہ لینا کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کیلئے غیر محفوظ ہوگا، کھلاڑیوں کی حفاظت کرنا پہلی ترجیح ہے۔

 دوسری جانب آسٹریلین رگبی لیگ کے چیئرمین نے درخواست کی کہ رگبی لیگ ورلڈ کپ کو اگلے سال تک کیلئے ملتوی کرنا چاہئے تاکہ تمام کھلاڑی حصہ لے سکیں۔

-ادھر رگبی لیگ کے منتظمین نے دونوں ملکوں کو اس بات کی نشاندہی کروائی کہ انگلینڈ اس سال کھیلوں کے بڑے بین الاقوامی مقابلوں کو بحفاظت انعقاد کرچکا ہے۔ آسٹریلیا خود اولمپکس سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلوں کیلئے اپنے کھلاڑیوں کو بیرون ملک بھیج رہا ہے۔

 منتظمین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ٹورنامنٹ اپنے وقت پر شروع ہوگا۔