انگلینڈ نے کیا سری لنکا کا کلین سویپ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-01-2021
سری لنکا کی ایک اور ہار
سری لنکا کی ایک اور ہار

 

 آف اسپنر ڈومنک بیس اور لیفٹ آرم اسپنر جیک لیچ نے چار، چار وکٹیں اور ڈومنک سبلے (ناٹ آوٹ 56) اور جوس بٹلر (ناٹ آوٹ 46) کی ٹرن لیتی پچ پر شاندار اننگز کی بدولت انگلینڈ نے سری لنکا کو دوسرے اور آخری ٹسٹ میچ کے چوتھے دن پیر کے روز چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کو دو۔صفر سے کلین سویپ کرلیا۔انگلینڈ کو اس سیریز جیتے سے آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ میں 120 پوائنٹ حاصل ہوئے