حب الوطنی کو استعمال نہ کریں، دانش کنیریا کا ہندوستانی کھلاڑیوں کوپیغام

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 27-07-2025
حب الوطنی کو استعمال نہ کریں، دانش کنیریا کا  ہندوستانی کھلاڑیوں کوپیغام
حب الوطنی کو استعمال نہ کریں، دانش کنیریا کا ہندوستانی کھلاڑیوں کوپیغام

 



نئی دہلی :آواز دی وائس 

نپاکستان کے سابق کرکٹر دانش کنیریا نے ہندوستانی کھلاڑیوں کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) میں پاکستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب دل چاہے، حب الوطنی کا استعمال کرنا بند کریں۔ کنیریا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ہندوستانی کھلاڑیوں نے WCL کا بائیکاٹ کیا اور اسے قومی فریضہ قرار دیا، لیکن اب ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلنا کیسے درست ہے؟ اگر پاکستان کے ساتھ کھیلنا ٹھیک ہے، تو پھر WCL میں کھیلنا بھی غلط نہیں تھا۔ کھیل کو کھیل ہی رہنے دیں، اسے پروپیگنڈا نہ بنائیں۔

واضح رہے کہ ہندوستاناور پاکستان کے درمیان WCL کا میچ منسوخ کر دیا گیا تھا، کیونکہ شیکھر دھون، ہربھجن سنگھ، سریش رائنا، عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان جیسے معروف ہندوستانی کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ شیکھر دھون نے پہلگام میں دہشت گرد حملے کے بعد کی کشیدہ صورتحال کو وجہ قرار دیا تھا۔ اس معاملے پر پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی ہندوستانی کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ادھر، ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کے صدر محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ ایشیا کپ 2025 کا انعقاد 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کیا جائے گا، جس میں روایتی حریف ہندوستاناور پاکستان کے درمیان میچ بھی شامل ہوگا۔ اس حوالے سے دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ اگر ہندوستانپاکستان کے خلاف ایشیا کپ میں کھیل سکتا ہے، تو پھر WCL میں کھیلنے سے انکار کا جواز نہیں بنتا۔