دھونی نے کی آئی پی ایل 2026 میں کھیلنے کی تصدیق

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 03-08-2025
دھونی نے  کی آئی پی ایل 2026 میں کھیلنے کی تصدیق
دھونی نے کی آئی پی ایل 2026 میں کھیلنے کی تصدیق

 



 چنئی: اس سال زخمی رتوراج گائیکواڑ سے پانچ بار کی آئی پی ایل فاتح چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد طوفانی کپتان ایم ایس دھونی نے اگلے سال کے ایڈیشن میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ رتوراج کپتان کے طور پر واپس آئیں گے اور ٹیم کی قیادت کریں گے دھونی نے ایک نجی پروگرام میں شرکت کے بعد کہا کہ وہ چنئی کے ساتھ اپنی دیرینہ وابستگی کو یاد کرتے ہیں، چنئی کے شائقین کا پیار اور تعاون ملا ہے۔

چنئی کے لیے ان کی محبت واضح طور پر نظر آئی، جب انہوں نے کہا کہ اسی شہر نے انہیں 2005 میں پہلا ٹیسٹ اور 2008 میں پہلا آئی پی ایل میچ دیا تھا۔

دھونی نے اس سال کے ایڈیشن میں ٹیم کے مسائل اور توازن کو تسلیم کیا، لیکن یہ بھی کہا کہ اگلے سال سی ایس کے کی بلے بازی مزید مضبوط ہوگی