دفاعی چیمپیئن کو پھر شکست، جنوبی افریقہ 8 وکٹوں سے کامیاب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-10-2021
دفاعی چیمپیئن کو پھر شکست، جنوبی افریقہ 8 وکٹوں سے کامیاب
دفاعی چیمپیئن کو پھر شکست، جنوبی افریقہ 8 وکٹوں سے کامیاب

 

 

دبئی :دفاعی چیمپیئن کو پھر شکست، جنوبی افریقہ 8 وکٹوں سے کامیاب آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، جنوبی افریقہ نے اُسے 8 وکٹوں سے ہرادیا۔

 دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

 ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے

 ایون لوئس نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کیرون پولارڈ 26 اور لینڈل سمنز 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

 جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوین پریٹوریئس 3 وکٹیں لے کر کامیاب بولر رہے، جبکہ کیشو مہاراج 2، اینرک نورکیا اور کگیسو ربادا نے ایک ایک وکٹ لی۔

 پروٹیز نے مذکورہ ہدف باآسانی 2 وکٹوں نے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ ---------- تجربہ کار ایڈن مارکرام نے ناقابل شکست نصف سنچری بنائی جبکہ رسی ویندر ڈوسن 43 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست ہے۔

 جنوبی افریقہ کے اینرک نورکیا کو عمدہ بولنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے 2 پوائنٹس حاصل کرلیے۔