کورونا : ایشز سیریز خطرے میں پڑ گئی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-12-2021
  کورونا : ایشز سیریز خطرے میں پڑ گئی
کورونا : ایشز سیریز خطرے میں پڑ گئی

 

 

میلبورن: ایشیز سیریز کیلئے آسٹریلیا میں موجود انگلش اسکواڈ میں شامل 4 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے، ایشیز سیریز کا مکمل ہونا خطرے میں پڑ گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش اسکواڈ کے چار افراد کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ، جس کا مطلب وائرس کا پھیلاؤ ہے، اور خدشہ ہے کہ اسکواڈ کے مزید افراد کورونا پازیٹو ہوں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملیبورن کرکٹ گراؤنڈ پر جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر اسکواڈ کے پی سی آر ٹیسٹ ہوں گے، میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ کتنے پلیئرز کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر سیریز ختم ہو گی تاہم کووڈ مثبت آنے والوں کو 7 روز کی آئسولیشن مکمل کرنی ہوگی۔

خیال رہے کہ انگلش اسکواڈ میں شامل اسپورٹ اسٹاف، کھلاڑیوں اور فیملیز نے کرسمس کا دن سینٹ کلڈا میں گزارا تھا۔ دوسری جانب چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے کا کہنا ہے کہ ٹور ختم نہیں ہو رہا، سب متعلقہ افراد اور کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت ترجیح ہے۔