کوپا امریکا 2021 : ارجنٹائنا فاتح

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-07-2021
جیت گیا میسی
جیت گیا میسی

 

 

آج کوپا امریکا کے فائنل میں لیونل میسی اور نیمار جونیئر کی ٹکر تھی جس میں میسی نے بازی مار لی۔ ارجنٹائنا نے برازیل کو ایک گول سےشکست دےکر کو پا امریکہ فائنل جیت لیا۔ برازیل جس نے بہت ہی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ڈی مریا کا ایک گول پورے میچ میں فاتح ثابت ہوا۔میچ کے بعد جہاں میسی کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں تھا وہیں نیمار کو بری طرح روتے ہوئے دیکھا گیا ۔ واضح رہے یہ پہلا موقع ہے جب میسی نے اپنے ملک کے لئے کوئی ٹرافی جیتی ہے۔ میسی دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی ہیں لیکن کبھی اپنے ملک کے لئے کوئی ٹرافی نہیں جیت پائے اس لئے یہ جیت ان کےلئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔

فائنل میچ میں ارجنٹینا کی طرف سے میچ کاواحد اورفیصلہ کن گول ڈی ماریہ نےکیا۔ 28 سال بعد کوپا امریکا چیمپئن بننے پر ارجنٹینا کےمداح خوشی سےنہال ہوگئے، لیونل میسی نےبھی کیریئر میں بطور کپتان پہلی بڑی فتح حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی ۔ دوسر ی جانب فٹبال کے ایک اورعالمی ایونٹ یورو کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گاجس میں انگلینڈ اورا ٹلی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ ملکہ برطانیہ اور وزیر اعظم بورس جانسن نےانگلینڈ کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا ا ظہا رکیا ہے۔