ون ڈے میں کلین سویپ

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-02-2022
ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے میں کلین سویپ
ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے میں کلین سویپ

 

 

احمد آباد: ٹیم انڈیا نے تیسرے اور آخری ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 96 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کر لیا۔ ویسٹ انڈیز کو میچ میں 265 رنز کا ہدف ملا تھا جس کے جواب میں ٹیم 37.1 اوورز میں صرف 169 رنز بنا سکی اور میچ ہار گئی۔ اوڈیون اسمتھ (36) ٹاپ اسکورر رہے۔ ہندوستان کی جانب سے محمد سراج اور مشہور کرشنا کے کھاتے میں 3-3 وکٹیں آئیں۔ دیپک چاہر اور کلدیپ یادو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے اتری ہندوستانی ٹیم 265 رنز کے اسکور پر آل آؤٹ ہوگئی۔ شریاس آئیر (80) ٹاپ اسکورر رہے جبکہ رشبھ پنت نے بھی عمدہ 56 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4 جبکہ الزاری جوزف اور ہیڈن والش نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

 ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی بار کلین سویپ

 ٹیم انڈیا نے پہلی بار ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلی ون ڈے سیریز 1983 میں کھیلی گئی تھی، اس کے بعد سے ہندوستان 50 اوور کے فارمیٹ میں کبھی بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سویپ نہیں کرسکا، لیکن روہت شرما کی کپتانی میں ٹیم نے 39 سال میں پہلی بار یہ تاریخ رقم کی۔ . حالانکہ ویسٹ انڈیز نے ٹیم انڈیا کے خلاف 3 بار کلین سویپ کیا ہے۔  ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے ایک بار پھر مایوس کیا۔

ہدف کے تعاقب میں، ویسٹ انڈیز کی شروعات خراب رہی اور شائی ہوپ (5) کو محمد سراج نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد اگلے ہی اوور میں دیپک چاہر نے چار گیندوں کے اندر ہی برینڈن کنگ (14) اور شمر بروکس (0) کی وکٹیں لے کر ویسٹ انڈیز کی کمر توڑ دی۔ ڈیرن براوو اور نکولس پورن نے چوتھی وکٹ کے لیے 49 گیندوں میں 43 رنز بنائے لیکن اس شراکت کو مشہور کرشنا نے براوو (20) کو آؤٹ کر کے توڑ دیا۔

 مشہور نے اپنے اگلے ہی اوور میں جیسن ہولڈر (6) کو کپتان روہت کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ فیبین ایلن کھاتہ کھولے بغیر پہلی ہی گیند پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ ایلن کی وکٹ کلدیپ کے کھاتے میں آئی۔ کپتان نکولس پوران بھی ٹیم کی اننگز کو سنبھل نہ سکے اور 39 گیندوں میں 34 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

ٹیم انڈیا نے 265 رنز بنائے تھے۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے اتری ہندوستانی ٹیم 265 رنز کے اسکور پر آل آؤٹ ہوگئی۔ شریاس آئیر (80) ٹاپ اسکورر رہے جبکہ رشبھ پنت نے بھی عمدہ 56 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیزکی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4 جبکہ الزاری جوزف اور ہیڈن والش نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

 ائیر اور پنت نے اننگز کو سنبھالا۔

 شریاس ایر اور رشبھ پنت نے تین ابتدائی وکٹیں گنوانے کے بعد چوتھی وکٹ کے لیے 124 گیندوں میں 110 رنز جوڑے۔ اس شراکت نے ٹیم انڈیا کو میچ میں واپس لایا۔ ہیڈن والش نے پنت (56) کا وکٹ لے کر ویسٹ انڈیز کو چوتھی کامیابی دلائی۔ سوریہ کمار یادیو اس بار زیادہ کمان نہیں دکھا سکے اور 6 رنز بنا کر فیبین ایلن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ شریاس آئر نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ہیڈن والش کی گیند پر 80 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوائی۔ ان سے سنچری کی توقع کی جا رہی تھی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ دیپک چاہر نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 38 گیندوں پر 38 رنز بنائے۔