گیل اور براؤ کا ریٹائرمنٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-11-2021
کرس گیل اور ڈیوائن براؤ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ
کرس گیل اور ڈیوائن براؤ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ

 

 

دبئی : ویسٹ انڈیز کے اسٹار بلے باز کرس گیل اور آل راؤنڈر ڈیوائن براؤ نے آسٹریلیا کے خلاف اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا۔ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے آخری میچ سے قبل ڈیوائن براو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ براو نے 91 میچز میں 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 1255رنز بنائے اور 78 وکٹیں حاصل کیں۔

کرس گیل کی جانب سے باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا کوئی اعلان سامنے نہیں آیا البتہ متعدد ویب سائٹ نے ان کی ریٹائرمنٹ کا دعویٰ کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل آج الگ ہی موڈ میں دکھائی دیے، وہ خلاف توقع رنگ برنگے چشمے پہن کر بیٹنگ کے لیے آئے جب کہ بیٹنگ میں بھی گیل آج جارحانہ موڈ میں دکھائی دیے اور آتے ساتھ ہی 2 چھکے لگائے تاہم پیٹ کمنز نے انہیں 15 رنز پر بولڈ کردیا۔

واضح رہے کرس گیل 79 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دو سنچریوں اور 14 نصف سنچریوں کی مدد سے 1899 رنز بناچکے ہیں اور انہوں نے 20 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ بھی دکھائی۔

ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی بیٹنگ سے مداحوں کو محظوظ تو نہ کر سکے لیکن اس کے باوجود انہیں ہمیشہ ایک بڑے کھلاڑی کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف گروپ 12 کے لیگ میچ میں رنگ برنگے گلاسز لگا کر بیٹنگ کے لیے آنے والے 42 سالہ کرس گیل جارحانہ موڈ میں نظر آئے اور انہوں نے دو چھکے لگا کر اس کی جھلک بھی دکھائی لیکن بدقسمتی سے وہ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

750

کرس گیل جب آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے تو ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے تالیاں بجا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور جب وہ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے تو اس وقت بھی بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے جارح مزاج بلے باز نے بلا ہلا کر شائقین کرکٹ سے داد وصول کی اور کھلاڑیوں سے گلے بھی ملے۔

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ یا کرس گیل کی جانب سے باقاعدہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان تو تاحال سامنے نہیں آیا ہے تاہم غیر ملکی ویب سائٹ کرک انفو نے سوشل میڈیا پر کرس گیل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اختتام پزیر‘۔

 

 کرس گیل 79 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں دو سنچریوں اور 14 نصف سنچریوں کی مدد سے 1899 رنز بنا چکے ہیں۔

 دو روز قبل ویسٹ انڈین اسٹار آل راؤنڈر اور دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہنے والے ڈیوائن براوو نے بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔