ہند۔ پاک جنگ: نیرج چوپڑا،روہت شرما،سہواگ سمیت کئی کھلاڑی فوج کے حق میں میدان میں آ گئے

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-05-2025
ہند۔ پاک جنگ: نیرج چوپڑا،روہت شرما،سہواگ سمیت کئی کھلاڑی فوج کے حق میں میدان میں آ گئے
ہند۔ پاک جنگ: نیرج چوپڑا،روہت شرما،سہواگ سمیت کئی کھلاڑی فوج کے حق میں میدان میں آ گئے

 



نئی دہلی (پی ٹی آئی) ہندوستان کے نامور کھلاڑیوں، جن میں نیرج چوپڑا، پی وی سندھو، اور روہت شرما شامل ہیں، نے پاکستان میں دہشت گردی کے ٹھکانوں پر کی گئی بھارتی فوجی کارروائی کی پُرزور حمایت کی ہے اور افواج کو "قوم کی روح"قرار دیا ہے۔جمعرات کی رات بھارت نے تیزی سے پاکستان کی جانب سے جموں اور پٹھان کوٹ سمیت مختلف فوجی اڈوں پر ڈرون اور میزائل حملوں کی کوششیں ناکام بنائیں۔ پاکستان کی جانب سے 15 شہروں میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششکی گئی تھی، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں شدید اضافہ ہو گیا۔

روہت شرمانے جمعے کو اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر لکھاکہ ہر گزرتے لمحے اور ہر فیصلے کے ساتھ مجھے ہماری بھارتی فوج، فضائیہ اور بحریہ پر بے حد فخر محسوس ہوتا ہے۔ ہمارے جوان ہمارے وقار کے لیے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں۔ ہر بھارتی کا فرض ہے کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور جعلی خبروں پر یقین نہ کرے اور نہ ہی پھیلائے۔ سب لوگ محفوظ رہیں! #OperationSindoor #JaiHind"

ڈبل اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑانے کہا ہمیں اپنی بہادر بھارتی مسلح افواج پر فخر ہے جو دہشت گردی کے خلاف ہمارے وطن کے لیے لڑ رہی ہیں۔ آئیں ہم بھی اپنا کردار ادا کریں اور اس وقت احتیاطی ہدایات پر عمل کریں تاکہ سب کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔اولمپک میڈلسٹ بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے بھی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مسلح افواج کے بہادر مرد و خواتین ، آپ کی ہمت، نظم و ضبط اور قربانی ہمارے ملک کی روح ہے۔ ’آپریشن سندور‘ جیسے لمحات ہمیں اس خاموش طاقت اور بے لوث خدمت کی یاد دلاتے ہیں جو ہمارا ترنگا بلند رکھتی ہے۔ بھارت آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ جے ہند!"

جمعرات کو دھرم شالہ میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان شیڈول آئی پی ایل میچ کو قریبی علاقوں میں فضائی حملے کے خطرے کے پیش نظر منسوخ کر دیا گیا، جس کے بعد بی سی سی آئی نے لیگ کو تاحکم ثانی معطل کر دیا۔سابق اوپنر وریندر سہواگ نے پاکستان کو صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے خاموش رہنے کا موقع گنوا کر جنگ چُن لی۔ دہشت گردوں کو بچانے کے لیے انہوں نے کشیدگی بڑھا دی، جو ان کے کردار کو ظاہر کرتا ہے۔ ہماری افواج ایسا جواب دیں گی جو پاکستان کبھی بھول نہ پائے۔

سہواگ کے سابق ساتھی شکھر دھوننے بھی بھارتی فوج کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھاکہ جموں پر ڈرون حملہ روک کر ہماری سرحدوں کی حفاظت کرنے والے بہادر سپاہیوں کو سلام۔ بھارت مضبوطی سے کھڑا ہے۔ جے ہند!"

بھارتی مسلح افواج نے بدھ کی علی الصبح پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جیش محمد (بہاولپور) اور لشکر طیبہ (مریدکے) کے ٹھکانوں سمیت 9 دہشت گرد اہداف پر میزائل حملے کیے تھے۔

ورلڈ کپ جیتنے والے سابق اوپنر کرش شری کانتھنے پوری قوم سے اپیل کہ ہمارے دل اور دعائیں اُن سپاہیوں کے ساتھ ہیں جو سرحدوں پر کھڑے ہیں۔ اب وقت ہے کہ ہم ان کے پیچھے متحد ہوکر کھڑے ہوں۔ ہمارے بہادر دلوں کی حفاظت میں ہی ملک کی شان ہے۔ بھارت کو دنیا کو دکھانا ہے کہ ہم کیا ہیں۔ جے ہند!"

سابق وکٹ کیپر پرتھوی پٹیلنے بھی پیغام دیاکہ آئیں ہم سب اپنی بہادر بھارتی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہوں جو ہمارے وطن کی حفاظت کر رہی ہیں۔ ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔

یہ حملے پہلگام میں پیش آنے والے اس دہشت گردانہ حملے کے جواب میں کیے گئے تھے جس میں 26 افراد، جن میں زیادہ تر سیاح تھے، کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 15 شہروں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد بھارتی افواج نے دوبارہ جوابی حملہ کیا۔