ممبئی : ہندوستان کے دورہ پاکستان کے امکانات سے قبل ہی ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے ۔ اس دوران سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ اگر ہندوستانٹیم کو پاکستان میں اعلیٰ میعار کی سیکیورٹی فراہمی کی یقین دہانی کروائی جاتی ہے تو ہندوستانٹیم کو پاکستان جانا چاہیے۔ہربھجن سنگھ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اگر ہندوستانٹیم کی سیکیورٹی کو یقینی نہیں بنایا گیا تو ٹیم کو پاکستان نہیں جانا چاہیے، اگر پاکستانی حکام اس بات کی یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ٹیموں کو مکمل طور تحفظ اور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی تو ہندوستانحکومت کو بھی پھر ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے متعلق سوچنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک کرکٹر کے طور پر میں کہہ سکتا ہوں کہ اگر آپ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں تو کھیلیں لیکن سیکیورٹی کا مسئلہ ہمیشہ موجود رہتا ہے اور کھلاڑیوں کو اس وقت تک وہاں نہیں جانا چاہیے جب تک سیکیورٹی کی ضمانت نہیں دی جاتی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء آئندہ سال فروری میں پاکستان میں منعقد ہو گی۔
سال 1996ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کسی آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔یاد رہے کہ ہندوستان نے آخری بار ایشیاء کپ کے لیے 2008ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔حال ہی میں ہندوستانمیڈیا کی جانب سے متعدد رپورٹس سامنے آ چکی ہیں جن میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہندوستان کشیدہ سیاسی تعلقات و صورتِ حال کی وجہ سے پاکستان آنا نہیں چاہتا۔
دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی 2025ء سے متعلق ہربھجن سنگھ کا ماضی میں دیا گیا ایک اور انٹرویو بھی وائرل ہے۔
اس انٹرویو میں ہندوستان کرکٹر نے کہا تھا کہ اگر ہمارے کھلاڑی پاکستان میں محفوظ نہیں ہیں تو ہم ٹیم پاکستان نہیں بھیجیں گے، اگر ہمارے کھلاڑی کھیلنا چاہتے ہیں تو کھیلیں، اگر نہیں کھیلنا چاہتے تو اُنہیں مجبور نہیں کرنا چاہیے، ہندوستانکرکٹ پاکستان میں کھیلے بغیر بھی زندہ رہ سکتی ہے۔