مانچسٹر: رویندر جڈیجہ (ناٹ آؤٹ 107) اور واشنگٹن سندر (ناٹ آؤٹ 101) کی ذمہ دارانہ اور شاندارسنچری اننگز کی بدولت ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن چار وکٹ پر 425 رنز بنا کر مقابلے کو ڈرا کرا دیا
چائے کے وقفے کے بعد بلے بازی کے لیے آئے جڈیجا اور واشنگٹن سندر کی جوڑی نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی اپنی سنچریاں مکمل کیں۔ پہلے جڈیجہ نے اپنی سنچری مکمل کی۔ جڈیجہ نے 185 گیندوں پر 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 107 رنز کی اہم اننگز کھیلی