بریٹ لی کی فراخدلانہ پہل، خطیر رقم کا عطیہ دے دیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
بریٹ لی
بریٹ لی

 

 

نئی دہلی

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی نے ملک میں کورونا کے مریضوں کیلئے آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کی غرض سے ایک خطیر رقم کا عطیہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر پیٹ کمنس نے کورونا مریضوں کیلئے 50 ہزار ڈالر کی رقم عطیہ کی تھی۔

بریٹ لی نے پیٹ کمنس کو اس اقدام کو سراہتے ہوئے 41 لاکھ سے زائد کی رقم ہندوستان میں آکسیجن سلینڈرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا کہ اس مشکل وقت میں بھارت اور بھارتی عوام سے انہیں دلی ہمدردی ہے، ایسے میں وہ ان کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے سماجی فاصلہ، ہاتھ دھونےاور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی بھی اپیل کی۔