انڈیا کو ہرانے پر پاکستانی ٹیم کو ’’بلینک چیک‘ کی پیشکش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
انڈیا کو ہرانے پر پاکستانی ٹیم کو ’’بلینک چیک‘ کی پیشکش
انڈیا کو ہرانے پر پاکستانی ٹیم کو ’’بلینک چیک‘ کی پیشکش

 

 

اسلام آباد: کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑے روایتی حریف انڈیا اور پاکستان 24 اکتوبر کودبئی میں ٹی 20 ورلڈ کپ میچ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ ورلڈ کپ کے ہر مقابلے میں انڈیا نے پاکستان کو شکست دی۔ پاکستان اب تک ورلڈ کپ میں انڈیا کے خلاف کوئی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔اس وقت پاکستان یوں بھی مالی بحران کا شکار ہے،،بات حکومت کی ہو یا پا کستان  کرکٹ بورڈ کی ۔سب کے لیے مسئلہ پیسہ ہے۔ جس کا اعتراف ہر کوئی کرتا رہا ہے۔ خاص طور پر کرکٹ  کا تو برا حال ہے۔ ایسے حالات میں اب کوئی سامنے آیا ہے ۔وعدہ کیا ہے کہ اگر  انڈیا کے خلاف جیت ملے گی  تو ٹیم کو مال مال کیا جائے گا۔

مجموعی طور پر انڈیا اور پاکستان ورلڈ کپ مقابلوں میں12 مرتبہ آمنے سامنے آئے، 7 مرتبہ ایک روزہ ورلڈ کپ جبکہ پانچ مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں۔ لیکن ایک درجن میچز میں پاکستانی ٹیم کبھی بھی انڈیا پر حاوی نہیں ہو سکی۔

اس بارپھر پاکستان میں خواب دیکھے جارہے ہیں ۔امید کی جارہی ہے کہ پاکستان کم سے کم ایک بار فتح حاصل کرلے۔جس کے لیے ہر کوئی دعوی کررہا ہے لیکن کسی نے پاکستان کی ٹیم سے فتح کی صورت میں وعدہ کیا ہے۔ وعدہ کیا ہے کہ اگر پاکستان ٹیم 24 اکتوبر کو انڈیا کو شکست دیتی ہے تو ایک بلینک چیک بھی حاصل کرسکتی ہے۔

بقول چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ جب وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مالی حالت مستحکم کرنے کے لیے گزشتہ دنوں کراچی گئے تو انہیں ایک سرمایہ کار نے انڈیا کو شکست دینے کی صورت میں بلینک چیک کی آفر کی تھی۔

 رمیز راجہ نے بتایا تھا کہ سرمایہ کار نے کہا تھا اگر پاکستان ٹیم انڈیا کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں شکست دینے میں کامیاب ہوتی ہے تو وہ پی سی بی کو بلینک چیک دینے کو تیار ہیں۔

اس مرتبہ پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ ٹیمیں پانچ سال بعد ٹی 20 کرکٹ میں ایک دوسرے کا سامنا کر رہے ہیں۔

 دونوں ٹیموں کے مابین آخری ٹی 20 میچ 2016 کے ورلڈ کپ میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 دونوں ٹیمیں کسی بھی فارمیٹ میں آخری مرتبہ 2019 کے ورلڈ کپ میں ٹکرائیں تھیں جہاں پاکستان کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا