ٹیم انڈیا کے لیے حلال خوراک

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 23-11-2021
بی سی سی آئی کو چاہئے حلال خوراک
بی سی سی آئی کو چاہئے حلال خوراک

 

 

کانپور: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) شائقین کے نشانے پر ہے۔ اس کی وجہ کانپور کے کھلاڑیوں کا ڈائٹ چارٹ ہے۔

بی سی سی آئی پروموٹس حلال (#BCCI پروموٹس حلال) منگل کی صبح ٹویٹر پر ٹرینڈ ہونے لگا۔ دونوں ٹیمیں کانپور ٹیسٹ کے لیے کانپور پہنچ چکی ہیں اور تمام کھلاڑی ہوٹل لینڈ مارک ٹاور میں بائیو ببل میں قیام کریں گے۔

جیسے ہی لوگوں کو معلوم ہوا کہ حلال گوشت مینو میں شامل ہے، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ اس حوالے سے بورڈ پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ٹویٹر پر 21 ہزار سے زیادہ لوگ حلال گوشت پیش کرنے پر بی سی سی آئی سے سوال کر رہے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ہندووں کے لئے حلال وجھٹکے کی کوئی پابندی نہیں ہے البتہ مسلمان حلال گوشت کھانے کو ترجیح دیتے ہیں اور سکھوں میں جھٹکے کا چلن ہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ نے ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کے لیے کھانے کا مینو جاری کر دیا ہے۔

سارا دن کاؤنٹر،اسٹیڈیم میں چھوٹا ناشتہ، دوپہر کا کھانا، چائے کے وقت ناشتہ اور رات کا کھاناپیش کیا جاتاہے۔ سور کا گوشت اور گائے کا گوشت اس مینو سے خارج کر دیا گیا ہے۔

حلال گوشت نان ویجیٹیرین کھانوں میں شامل ہے۔ شائقین نے بی سی سی آئی کے اس اقدام پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب ہندوستانی ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی ہندو ہیں اور ان کے مذہب کے مطابق 'حلال' گوشت کھانا سختی سے ممنوع ہے تو پھر بی سی سی آئی یا ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ انہیں ان کے خلاف جانے پر کیسے مجبور کر سکتی ہے۔

پروموٹس حلال کے بارے میں،یوپی سی اے کے ایپکس کمیٹی کے اہلکار احمد علی خان نے کہا - یہ تمام غیر ضروری ٹرینڈ چل رہے ہیں اور جو لوگ یہ ٹرینڈ چلا رہے ہیں وہ بی سی سی آئی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بی سی سی آئی اور یو پی سی اے ایسے ادارے ہیں جو کبھی کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرتے۔