آسٹریلیا 2032 اولمپکس کا میزبان منتخب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-07-2021
2032 اولمپکس
2032 اولمپکس

 

 

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ( آئی او سی) نے آسٹریلیا کے شہر برسبین کو 2032 اولمپکس کا میزبان منتخب کرلیا۔

آئی اوسی کےاجلاس میں ہونے والی ووٹنگ میں77 میں سے 72ووٹ برسبین کےحق میں آئے جب کہ 5 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

واضح رہے کہ یہ تیسرا موقع ہوگا کہ جب آسٹریلیا اولمپکس مقابلوں کی میزبانی کرے گا، اس سے قبل 1956 اور 2000 میں آسٹریلیا میں اولمپکس کے مقابلے ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث گذشتہ سال متلوی ہونے والے ٹوکیو اولمپکس 2020 کا انعقاد 23 جولائی سے ہونے جارہا ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے ایک ویڈیو پیغام میں برسبین کو اولمپکس کی میزبانی دیے جانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آسٹریلیا کو اس کا تجربہ ہے ،اب ہمارے پاس اولمپکس مقابلوں کی میزبانی کی تیاریاں کے لیے 11 سال ہیں۔