آسٹریلیا : جانیں پاکستانی کرکٹرز نے کیوں اپنا سامان خود ٹرک پر لادا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 03-12-2023
آسٹریلیا : جانیں پاکستانی کرکٹرز نے کیوں اپنا سامان خود ٹرک پر لادا
آسٹریلیا : جانیں پاکستانی کرکٹرز نے کیوں اپنا سامان خود ٹرک پر لادا

 

سڈنی :پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر پہنچی تو ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کرکٹرز اپنا سامان خود ٹرک میں لاد رہے تھے۔ جس پر سوشل میڈیا میں الگ الگ رائے سامنے آئی۔ دراصل آسٹریلیا کے سڈنی ائیرپورٹ پہنچ کر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنا سامان خود ٹرک پر لوڈ کیا جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان شان مسعود کی قیادت میں آج صبح آسٹریلیا کے دورے پر سڈنی پہنچی تھی۔ سڈنی پہنچ کر ائیرپورٹ سے باہر نکلنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنا سامان خود ٹرک پر لوڈ کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت اپنا سامان ٹرک میں رکھ رہے ہیں۔کھلاڑیوں نے وقت بچانے کیلئے اپنا سامان خود ٹرک میں لوڈ کیا۔

مگر اب  سڈنی ائیرپورٹ پہنچ کر کھلاڑیوں کے اپنا سامان خود ٹرک پر لوڈ کرنے کی وائرل تصاویر پر شاہیں شاہ نے کہا کہ ہم نے اپنا وقت بچانے کے لیے خود سامان اٹھایا، اگلی فلائٹ میں تیس منٹ تھے، وہ دو بندے تھے ہم نے کہا کہ جلد کام ختم ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف مدد کے لپے ایسا کیا اس کے علاوہ کچھ نہیں، ہم اس ٹیم کو ایک فیملی کہتے ہیں اور فیملی بن کر مدد کی۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک چار روزہ میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 دسمبر کو ہوگا، ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جنہیں پہلی مرتبہ کپتانی کی ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اسکواڈ میں دیگر تجربہ کار کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، بابر اعظم، محمد رضوان، حسن علی، شاہین آفریدی اور امام الحق شامل ہیں۔ تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔