آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 82 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز جیت لی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 21-12-2025
آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 82 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز جیت لی
آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 82 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز جیت لی

 



 ایڈیلیڈ :اوول میں کھیلے گئے تیسرے ایشیز ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے اتوار کو انگلینڈ کو 82 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ناقابل شکست تین صفر کی برتری حاصل کر لی

جیت کے لیے 435 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم پانچویں دن 352 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

پہلے دو ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا نے پرتھ اور برسبین میں بھی انگلینڈ کو شکست دی تھی اور ایڈیلیڈ میں بھی میزبان ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھائی انگلش ٹیم نے میچ میں مزاحمت کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکی

سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے میلبرن میں شروع ہوگا تاہم سیریز کا نتیجہ پہلے ہی آسٹریلیا کے حق میں طے ہو چکا ہے

یہ فتح آسٹریلیا کے لیے 11 دن میں تین میچز جیتنے کا اعزاز بھی رکھتی ہے جس میں ٹیم نے اپنی مجموعی حکمت عملی اور فیلڈنگ کی شاندار مثال پیش کی

پرتھ میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں دو اور صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد کراؤلی نے برسبین میں 76 اور 44 رنز بنا کر واپسی کی اور ایڈیلیڈ میں چوتھے دن کے اختتام تک انگلینڈ کی امیدوں کا سہارا بنے رہے تاہم وہ نیتھن لائن کی گیند پر سٹمپ ہو گئے جنہوں نے 17 رنز کے عوض تین وکٹیں لے کر دن کے آخری لمحات میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو ہلا کر رکھ دیا

پوپ کا اس سیریز میں اوسط 20.83 ہے اور ان کی کمزور کارکردگی اور بعض آسان آؤٹ ہونے کی وجہ سے ان کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں

آسٹریلوی کھلاڑیوں نے جیت کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگا کر خوشی کا اظہار کیا

انگلینڈ کے لیے جیمی سمتھ اور ول جیکس نے آج کمزور امیدوں کو زندہ رکھا مگر آسٹریلیا نے بہترین بولنگ سے مہمان ٹیم کی تمام امیدیں ختم کر دیں

آسٹریلیا کے کپتان نے میچ کے بعد کہا یہ کبھی آسان نہیں تھا لیکن ہر چیز ان کے فائدے میں دکھائی دے رہی تھی

آسٹریلیا گذشتہ 15 برسوں سے اپنے ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کے خلاف کوئی ٹیسٹ میچ نہیں ہارا