ہندوستان نے تمغہ جیتا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-12-2021
  ہندوستان نے پاکستان کو 3-4 سے ہراکر کانسہ کا تمغہ جیتا
ہندوستان نے پاکستان کو 3-4 سے ہراکر کانسہ کا تمغہ جیتا

 

 

ڈھاکہ:تین مرتبہ کی فاتح ہندوستان کی ہاکی ٹیم نے 22 دسمبر 2021 کو ایشین چیمپئنس ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے کانسہ کے تمغہ میچ میں روایتی حریف پاکستان کو3-4 سے شکست دے کر کانسہ کا تمغہ جیت لیا۔

گزشتہ سیزن کے مشترکہ فاتح ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اس دلچسپ مقابلے میں زبردست چیلنجنگ مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔

آخر میں ہندوستان نے پاکستان سے ایک قدم آگے نکلتے ہوئے شاندار جیت درج کی۔ہندوستان کے لئے نائب کپتان ہرمن پریت سنگھ، سمیت، ورون کمار اور اکشدیپ سنگھ نے گول کیے جب کہ پاکستان کی جانب سے ارفراز ، عبدالرانا اور احمد ندیم نے گول کیے۔

پہلا ہاف ڈرا پر ختم ہوا۔ میچ کے پہلے ہاف سے ہی دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ میچ کے تیسرے منٹ میں ہندوستانی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا گول کیا۔ ہرمن پریت سنگھ نے یہ گول پنالٹی کارنر پر کیا اور ٹیم انڈیا کو 1-0 کی برتری دلائی۔

awazurdu

پاکستان نے بھی ہمت نہیں ہاری اور شاندار کم بیک کرتے ہوئے اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔ یہ گول افراز نے جوابی حملے پر کیا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے بھرپور کوششیں کیں لیکن اس کوارٹر میں ایک بھی گول نہ ہوسکا۔

میچ کے تیسرے ہاف میں پاکستان نے تیزی سے حملہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے دوسرا گول رانا نے انتہائی آسانی سے کر کے ٹیم کو 2-1 کی برتری دلا دی۔ تیسرے کوارٹر کے اختتام سے عین قبل ہندوستان نے میچ میں زبردست واپسی کی، سمیت نے وقت ختم ہونے سے عین قبل گول کرکے ہندوستان کو میچ میں واپس دلادیا۔ اب ا سکور 3-3 سے برابر تھا۔

 میچ کے آخری ہاف میں ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کا ایک رن بھی نہ بننے دیا۔ میچ ختم ہونے سے کچھ دیر قبل ہندوستان نے تیسرا گول کیا۔ یہ گول ورون کمار نے پنالٹی کارنر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کیا۔ اکشے دیپ سنگھ نے بھارت کی جانب سے چوتھا گول کر کے ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔