ارشد ندیم کا گولڈ میڈل، نیرج چوپڑا نے کہا۔۔۔مبارک ہو بھائی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 08-08-2022
ارشد ندیم کا گولڈ میڈل، نیرج چوپڑا نے کہا۔۔۔مبارک ہو  بھائی
ارشد ندیم کا گولڈ میڈل، نیرج چوپڑا نے کہا۔۔۔مبارک ہو بھائی

 


برمنگھم:کامن ویلتھ گیمز میں نیا ریکارڈ بنانے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پر انڈین ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے بھی ان کو مبارک دیتے ہوئے آئندہ مقابلوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ اس کے علاوہ ر سیاستدان، آرمی چیف، کرکٹرز اور مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نہ صرف ان کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں بلکہ ان کی مستقل مزاجی اور محنت کو بھی سراہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کو فائنل کے پانچویں راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 90.18 میٹر تھرو کر کے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ یہ تھرو نہ صرف کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ ہے بلکہ ارشد ندیم کے کیریئر کی بھی بہترین تھرو ہے۔ انڈین ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کی انسٹاگرام ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ارشد بھائی! گولڈ میڈل جیتنے اور 90 میٹر عبور کر کے نیا ریکارڈ بنانے پر مبارک باد۔ آگے کے مقابلوں کے لیے نیک تمنائیں

Awaz

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ارشد ندیم نے پہلا گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ آج اٹھتے ہی ان کو حیرت انگیز خبر ملی کہ پاکستانی ایتھلیٹ نے جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ ’ارشد ندیم کی مستقل مزاجی، جذبہ اور محنت ہمارے نوجوانوں کے لیے سبق آموز ہے۔ شاندار کارکردگی پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘