کامن ویلتھ گیمز : نیرج کی کمی محسوس ہوئی،پاکستان کے ارشد ندیم کا بیان

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 08-08-2022
کامن ویلتھ  گیمز : نیرج کی کمی محسوس ہوئی،پاکستان کے ارشد ندیم کا بیان
کامن ویلتھ گیمز : نیرج کی کمی محسوس ہوئی،پاکستان کے ارشد ندیم کا بیان

 

 

 برمنگھم : کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیت کے موقع پر  اپنے ہندوستانی  دوست نیرج چوپڑا کو  یاد کیا۔

برمنگھم میں گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا 'نیرج چوپڑا بھائی اس بار ایونٹ میں شریک نہیں ہو سکے کیونکہ وہ انجری کا شکار ہیں، میں ان کے لیے اگلے مقابلے میں نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

ارشد ندیم نے کہا 'اللہ انہیں صحت دے، وہ ایونٹ میں ہوتے تو اور بھی زیادہ مزہ آتا، ان کی کمی محسوس ہوئی۔

پاکستانی ایتھلیٹ کا کہنا تھا کہ 'انجری کھیل کا حصہ ہے، امید ہے کہ نیرج جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ ہندوستانی  ایتھلیٹ اور اولمپکس 2022 میں طلائی تمغہ اپنے نام کرنے والے نیرج چوپڑا انجری کے سبب کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان کی نمائندگی نہیں کر سکے۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی، وہ 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے پہلے جنوبی ایشیائی ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔

پاکستان نے 1966 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں میڈل جیتا جبکہ یہ 1962 کے بعد کامن ویتلھ گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔