اے ایم یو طالبہ نے رولر ڈربی چیمپئن شپ 2025 میں گولڈ میڈل جیتا

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 27-08-2025
اے ایم یو طالبہ نے رولر ڈربی چیمپئن شپ 2025 میں گولڈ میڈل جیتا
اے ایم یو طالبہ نے رولر ڈربی چیمپئن شپ 2025 میں گولڈ میڈل جیتا

 



 علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینئر سیکنڈری اسکول (گرلز) کی گیارہویں جماعت (پی سی بی اسٹریم) کی طالبہ سیدہ لائبہ علی نے رولر ڈربی چیمپئن شپ 2025 میں سونے کا تمغہ جیت کر غیر معمولی صلاحیت اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ ان کی شاندار کامیابی نے اسکول اور پوری اے ایم یو برادری کا نام روشن کیا ہے۔

اس موقع پر پرنسپل نغمہ عرفان نے سیدہ لائبہ علی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کامیابیاں نہ صرف انفرادی لگن کی عکاسی کرتی ہیں بلکہ دیگر طلبہ کو بھی تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں کمال دکھانے کی ترغیب دیتی ہیں۔ جسمانی تعلیم کے اساتذہ اور اسکول کے دیگر افراد نے بھی ان کی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محنت اور لگن کامیابی کی کنجی ہیں