اے ایم یو:علمہ مقصود، کریں گی ورلڈ قوان کیڈو چیمپئن شپ میں ہندوستان کی نمائندگی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 24-01-2026
اے ایم یو:علمہ مقصود،  کریں گی ورلڈ قوان کیڈو چیمپئن شپ میں ہندوستان کی نمائندگی
اے ایم یو:علمہ مقصود، کریں گی ورلڈ قوان کیڈو چیمپئن شپ میں ہندوستان کی نمائندگی

 



علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سینئر سیکنڈری اسکول (گرلز) کی گیارہویں جماعت کی طالبہ علمہ مقصود نے حال ہی میں جموں میں منعقدہ نیشنل قوان کیڈو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونیورسٹی کا نام روشن کیا۔ شاندار کارکردگی کی بنیاد پر علمہ مقصود کو رومانیہ میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جو اُن کے کھیل کے کریئر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

ملک بھر کے ممتاز کھلاڑیوں سے مقابلہ کرتے ہوئے علمہ نے سیمی کانٹیکٹ زمرہ میں گولڈ میڈل جبکہ فل کانٹیکٹ زمرہ میں برونز میڈل حاصل کیا، جو اُن کی غیر معمولی مہارت اور مسابقتی جذبے کا ثبوت ہے۔ علمہ مقصود مئی 2026 میں رومانیہ میں منعقد ہونے والی ورلڈ قوان کیڈو چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔

علمہ مقصود کے اعزاز میں اسکول کیمپس میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں پرنسپل محترمہ نغمہ عرفان نے انھیں تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کی محنت، لگن اور کھیل میں امتیازی کارکردگی کو سراہا اور آئندہ مقابلوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انھوں نے علمہ مقصود کو ادارے کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔