اے ایم یو :گرلز اسکول کی مختلف کھیل مقابلوں میں نمایاں کامیابی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 14-02-2026
اے ایم یو :گرلز اسکول کی مختلف کھیل مقابلوں میں نمایاں کامیابی
اے ایم یو :گرلز اسکول کی مختلف کھیل مقابلوں میں نمایاں کامیابی

 



علی گڑھ،: اے ایم یو گرلز اسکول کی طالبات نے علی گڑھ نمائش میں منعقدہ کھیلوں کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔  اریبہ ملک (جماعت نہم-سی) نے تائیکوانڈو میں اول مقام حاصل کیا، جبکہ اسنیہا چودھری (جماعت نہم-بی) نے آرم ریسلنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انشو (جماعت دہم-ڈی) نے دوڑ کے مقابلے میں تیسرا مقام حاصل کیا۔ کاشوی (گیارہویں جماعت،آرٹس) نے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف زمروں میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
    پرنسپل محترمہ آمنہ ملک، نائب پرنسپل محترمہ الکا اگروال اور گیمز انچارج محمد وسیم احمد نے طالبات کو مبارکباد پیش کی اور ان کی کوچ محترمہ شالینی چوہان کی رہنمائی کو سراہا۔