پھنگل پہنچےسیمی فائنل میں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
کامن ویلتھ گیمز:مکے بازامت پھنگل پہنچےسیمی فائنل میں
کامن ویلتھ گیمز:مکے بازامت پھنگل پہنچےسیمی فائنل میں

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

باکسر امت پھنگل نے جمعرات کو کامن ویلتھ گیمز 2022 کے 51 کلوگرام فلائی ویٹ کوارٹر فائنل کا مقابلہ جیت کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ مستحکم کرلی ہے۔ 

انہوں نے اسکاٹ لینڈ کے لینن ملیگن کو شکست دے کر اپنے حق میں 5-0 سے متفقہ فیصلہ حاصل کیا۔

وہیں بیڈمنٹن میں، دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو اور سابق عالمی نمبر 1 کدامبی سری کانت بالترتیب خواتین اور مردوں کے سنگلز میں اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

سندھو پہلے ہی مکسڈ ٹیم مقابلے میں ہندوستان کو چاندی کا تمغہ دلا چکی ہیں۔ انہوں نے مالدیپ کی اپنی 23 سالہ حریف کو 21-4، 21-11 سے شکست دینے میں کامیاب رہیں۔ 

سندھو 2018 میں گولڈ کوسٹ کامن ویلتھ گیمز میں خواتین کے سنگلز میں سلور میڈل جیتا تھا۔ اب وہ  گولڈ میڈل جیتنا چاہتی ہیں۔ 

سری کانت نے 2018 میں مردوں کے سنگلز میں بھی چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ انہوں نے مردوں کے سنگلز میں اپنی مہم کا آغاز یوگنڈا کے ڈینیئل واناگالیا کے خلاف 21-9، 21-9 سے جیت کر کیا۔

دیگر شعبوں میں منجو بالا نے ہیمر تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جب کہ اسپرنٹر ہیما داس نے 200 میٹر ہیٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

بتا دیں کہ کامن ویلتھ گیمز کے ساتویں دن ہندوستان ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، باکسنگ، ہاکی، اسکواش اور ایتھلیٹکس میں اپنا دعویٰ پیش کرے گا۔ ساتویں دن کے خصوصی ایونٹ کی بات کریں تو بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے سنگلز اور ڈبلز مقابلے ہوں گے۔