'شہباز احمد: ٹیم انڈیا سے آیا 'بلاوا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 16-08-2022
'شہباز احمد: ٹیم انڈیا سے آیا 'بلاوا
'شہباز احمد: ٹیم انڈیا سے آیا 'بلاوا

 

 

 آواز دی وائس، نئی دہلی

 ایک اورمسلم چہرہ دنیا ئے کرکٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہے۔ بلا وا آیا ہے کرکٹ بنگال کے آل راؤنڈر شہباز احمد  کا۔جنہیں ٹیم انڈیا میں  زمبابوے کے  خلاف ون ڈے میچوں کے لیے شامل کیا گیا ہے۔دراصل انہیں واشنگٹن سندر کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ شہباز احمد ایک لمبے عرصے سے بنگال کی گھریلو کامیابی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ شہباز نے 18 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں اور 41.64 کی اوسط سے سات نصف سنچریوں اور ایک سنچری کی مدد سے 1041 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے 2.64 کے اکانومی ریٹ سے 57 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

 ہریانہ کے میوات سے تعلق رکھنے والے شہباز نے 2019-20 رنجی ٹرافی میں 500 سے زائد رنز بنائے تھے اور 35 وکٹیں حاصل کی تھیں، جب بنگال فائنل میں پہنچا تھا۔ شہباز کا لسٹ اے ریکارڈ بھی اتنا ہی متاثر کن ہے۔ 26 میچوں میں انہوں نے 47.28 کی اوسط سے 662 رنز اور 4.43 کے اکانومی ریٹ سے 24 وکٹیں حاصل کیں۔

آئی پی ایل میں شہباز

شہباز کا آئی پی ایل سفر 2020 میں رائل چیلنجرز بنگلور سے شروع ہوا تھا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ اسکواڈ کا لازمی حصہ بن چکے ہیں۔ انہیں 2022 کی آئی پی ایل نیلامی سے پہلے ریلیز  کیا گیا تھا لیکن آر سی بی نے انہیں 2.4 کروڑ روپے میں دوبارہ سائن کیا۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے اسکاؤٹنگ اور فیلڈنگ کوچ کے سربراہ، ملولن رنگراجن نے ایک بات چیت میں کہا، "اگر شہباز 2.4 کروڑ میں نیلام ہوئے  تو مجھے حیرت نہیں ہوتی۔ آئی پی ایل 2022 میں شہباز نے 120.99 کے اسٹرائیک ریٹ پر 219 رنز بنائے اور 9.60 کے اکانومی ریٹ سے چار وکٹیں حاصل کیں۔

 اس وقت بھی شہباز احمد نے کہا تھا کہ "میں اس کی  کامیابی اورشناخت کا کریڈٹ پوری  ٹیم کو دیتا ہوں۔ وہ اصل میں ہریانہ کےرہنے والے ہیں۔

شہباز کی اس کامیابی نہ صرف ان کے اہل خانہ بلکہ ان کے علاقےمیں بھی خوشی کی لہر ہے۔ ٹیم انڈیا میں کھیلنا کھلاڑی کا سپنا ہوتا ہے، یہ موقع آج شہباز کو ملا ہے۔ 

انجینئیر کے بجائے کرکٹر

شہباز احمد کے والداحمد خان کے مطابق شہباز اس وقت کولکتہ میں ہیں۔ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بنگال کے لیے کھیلتے ہیں اور اس وقت ٹیم کیمپ کا حصہ ہیں۔ شہباز کے والد نے کہا کہ میں ایک وقت میں چاہتا تھا کہ شہباز سول انجینئر بنے۔ اسی وجہ سے میوات میں اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد فرید آباد کی مناو رچنا انٹرنیشنل یونیورسٹی میں داخلہ لیا تاکہ وہ انجینئر بن سکیں۔ شہباز کو تین سالہ ڈگری مکمل کرنے میں 11 سال لگے۔

احمد خان مزید کہتے ہیں- مجھے نہیں معلوم تھا کہ فرید آباد میں ان کا دماغ انجینئرنگ کی پڑھائی میں نہیں لگا تھا۔ وہ کرکٹ کی کلاسیں بنک کرتے رہے۔ مجھے اس بات کا علم اس وقت ہوا جب یونیورسٹی سے پیغام آیا کہ شہباز کلاسز میں حاضر نہیں ہو رہے۔

احمد کے مطابق ان حالات میں، میں نے شہباز سے کہا کہ وہ پڑھائی یا کرکٹ میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں، لیکن جو بھی انتخاب کریں اس پر توجہ دیں۔ پھر شہباز نے کرکٹ کا انتخاب کیا اور اس پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد وہ گڑگاؤں کی ایک کرکٹ اکیڈمی میں جانے لگے۔ وہاں کوچ منصور علی نے انہیں تربیت دی۔

زمبابوے میں ہندوستان کی مہم 18 اگست کو ہرارے اسپورٹس کلب میں شروع ہوگی۔

ہندوستانی اسکواڈ: کے ایل راہول (کپتان)، شیکھر دھون (نائب کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، شبمن گل، دیپک ہوڈا، راہول ترپاٹھی، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)،شاردول ٹھاکر، کلدیپ یادو، اکشر پٹیل، اویش خان، پرسید کرشنا، محمد سراج، دیپک چاہر، شہباز احمد۔