ریکارڈ میکر:علیم ڈار 400 میچوں میں امپائرنگ کا اعزاز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-03-2021
علیم ڈار
علیم ڈار

 

 

نئی دہلی

پاکستان سے تعلق رکھنے والے امپائر علیم ڈار نے اپنے بے مثال کیرئیر میں اب ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ چار سو انٹرنیشنل میچ سپروائز کرنے والے دنیا کے پہلے امپائر بن گئے ہیں۔

علیم ڈار نے اپنی اس عظیم حصولیابی پر ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے کہا ہے کہ 400 انٹرنیشنل میچز مکمل ہونے پر تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔ عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار نے کہا کہ چار سو انٹرنیشنل میچز کا اعزاز اپنے والدین اور فیملی کے نام کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اعزاز کے لئے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکر گزار ہوں۔ علیم ڈار نے یہ اعزاز اتوار کو ابوظہبی میں افغانستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ساتھ انجام دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی امپائر کواس اعزاز کو اپنے نام کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔علیم ڈار نے بطور امپائر 136ٹیسٹ،211 ون ڈے اور 53 ٹی ٹوینٹی میچز میں فرائض انجام دئیے ہیں۔