افغانستان کا دورہ آسٹریلیا: طالبان نے دی اجازت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-09-2021
بڑی خبر ۔مثبت خبر
بڑی خبر ۔مثبت خبر

 

 

کابل: افغانستان  کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان کی جانب سے کرکٹ ٹیم کو پہلا ٹیسٹ کھیلنے کی اجازت دینے سے افغانستان کے بین الاقوامی کرکٹ کھیلتے رہنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو حامد شنواری نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ’ہمیں ٹیم کو آسٹریلیا بھیجنے کی منظوری مل گئی ہے۔

طالبان نے اپنے پہلے دورِ اقتدار میں سنہ 2001 تک ملک میں ہر قسم کے کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔

سخت گیر اسلام پسند طالبان کرکٹ کھیلنے کو برا نہیں سمجھتے بلکہ ان کے زیادہ تر جنگجوؤں کا یہ پسندیدہ کھیل ہے۔

 طالبان رہنماؤں نے گذشتہ ماہ کابل پر قبضے کے بعد اپنے بیانات میں کہا تھا کہ ’وہ اس بار اسلامی قوانین کے لاگو کرنے میں زیادہ سختی نہیں کریں گے۔’

‘ افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ ہوبارٹ میں 27 نومبر سے یکم دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ یہ میچ گذشتہ برس کھیلا جانا تھا لیکن کورونا وائرس کی سفری پابندیوں کی وجہ سے نہ کھیلا جا سکا۔

یہ افغانستان کا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔ آسٹریلیا کے دورے سے قبل افغانستان کی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کرے گی جو 17 اکتوبر سے 15 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔