افغانستان- نیوزی لینڈ میچ : پچ تیار کرنیوالے کیوریٹر مردہ پائے گئے

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-11-2021
افغانستان- نیوزی لینڈ میچ : پچ تیار کرنیوالے کیوریٹر مردہ پائے گئے
افغانستان- نیوزی لینڈ میچ : پچ تیار کرنیوالے کیوریٹر مردہ پائے گئے

 

 

ابوظبی:شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم کے پچ کیوریٹر موہن سنگھ اپنےکمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کی پچ تیار کرنے والے کیوریٹر موہن سنگھ نے مبینہ طور پر خودکشی کی۔

موہن سنگھ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تاہم ان کی موت سے متعلق مکمل حقائق تاحال سامنے نہیں آ سکے ہیں اور انتظامیہ نے موہن سنگھ کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موہن گزشتہ 18 سال سے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں پچ کیوریٹر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں اس وقت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جاری ہے اور آج بھی ابوظبی افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے۔

ایسے میں اس موت کو لے کر کئی سوال اٹھنے لگے ہیں۔ 36 سالہ موہن سنگھ ہندوستانی تھے۔ آسٹریلیا، انگلینڈ، ہندوستان، پاکستان، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شیخ زید اسٹیڈیم کی وکٹ پر کھیل چکی ہیں اور تمام وکٹیں موہن سنگھ نے بنائی ہیں۔ 

پنجاب کرکٹ اسٹیڈیم، موہالی میں بطور کیوریٹر تربیت کے بعد، موہن ستمبر 2004 میں ابوظہبی چلے گئے، جہاں وہ 1994 سے گراؤنڈ سپروائزر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہاں وہ ٹینس سمیت دیگر کئی کھیلوں میں کوچز کی مدد کرتا تھا۔ کرکٹ کی طرف توجہ دینے سے پہلے انہیں تیراکی کا شوق تھا۔

ایسا واقعہ 2007 کے ورلڈ کپ میں بھی ہو چکا ہے۔

ورلڈ کپ کا میچ 17 مارچ 2007 کو پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں پاکستانی ٹیم کو بری طرح شکست ہوئی تھی۔ اس کے ساتھ وہ ورلڈ کپ سے بھی باہر ہو گئے۔ یہ ایک بڑا موڑ تھا۔ لیکن اگلے دن ٹیم کے کوچ باب وولمر کی لاش برآمد ہوئی۔ ان کی لاش جمیکا کے کنگسٹن میں واقع ان کے ہوٹل کے کمرے کے باتھ روم سے ملی۔