ایشیا کپ: افغانستان کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 24-08-2025
ایشیا کپ: افغانستان کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان
ایشیا کپ: افغانستان کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان

 



 کابل : افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کے لیے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق لیگ اسپنر راشد خان ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ فاسٹ بولر نوین الحق طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ایشیا کپ کا انعقاد 9 ستمبر سے 28 ستمبر کے درمیان متحدہ عرب امارات کے شہروں ابو ظہبی اور دبئی میں کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے لیے افغانستان نے ایک متوازن ٹیم میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا امتزاج شامل ہے۔

اسکواڈ میں شامل پانچ اسپنرز—رشید خان، محمد نبی، مجیب الرحمٰن، نور احمد اور اللہ غضنفر—ٹیم کی بڑی طاقت تصور کیے جا رہے ہیں، خاص طور پر یو اے ای کی سازگار وکٹوں کو مدنظر رکھتے ہوئے۔بیٹنگ لائن میں وکٹ کیپر بیٹر رحمان اللہ گرباز، اوپنر ابراہیم زدران، اور مڈل آرڈر میں درویش رسولی اور صدیق اللہ عاطل شامل ہیں، جبکہ آل راؤنڈرز میں عظمت اللہ عمرزئی، کریم جنت اور گل بدین نائب ٹیم کو بیٹنگ و بولنگ میں توازن فراہم کریں گے۔

تیز گیند بازی کے شعبے میں فضل حق فاروقی، نوین الحق (جو انجری کے بعد واپسی کر رہے ہیں) اور فرید احمد ملک پر انحصار کیا جائے گا۔افغان کرکٹ بورڈ نے تین ریزرو کھلاڑیوں کا اعلان بھی کیا ہے، جن میں وفی اللہ تارہ خیل، ننگیال خروٹی اور عبداللہ احمدزئی شامل ہیں، جو ضرورت پڑنے پر ٹیم میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔

 

افغانستان کا مکمل 17 رکنی سکواڈ:

  1. رشید خان (کپتان)

  2. رحمان اللہ گرباز

  3. ابراہیم زدران

  4. درویش رسولی

  5. صدیق اللہ عاطل

  6. عظمت اللہ عمرزئی

  7. کریم جنت

  8. محمد نبی

  9. گل بدین نائب

  10. محمد اسحاق

  11. شرف الدین اشرف

  12. مجیب الرحمٰن

  13. اللہ غضنفر

  14. نور احمد

  15. فرید احمد ملک

  16. نوین الحق

  17. فضل حق فاروقی

ریزرو کھلاڑی:

  • وفی اللہ تارہ خیل

  • ننگیال خروٹی

  • عبداللہ احمد زئی

افغانستان نے اس سے قبل ایشیا کپ میں کئی یادگار کارکردگیاں دکھائی ہیں، اور اس بار ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ یہ سکواڈ انہیں ٹائٹل کے قریب لے جا سکتا ہے۔