افغان کرکٹر راشد خان کا مکان ۔ توجہ کا مرکز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-05-2021
گھر ہے یا محل
گھر ہے یا محل

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی 

افغانستان کے کپتان راشد خان نے کورونا دور میں اپنے گھر میں وقت گزاری کا ایک فوٹو سوشل میڈیا پر اس پیغام کے ساتھ شئیر کیا تھا کہ گھر میں رہیں اور محفوظ رہیں۔ان کے پس منظر میں کا عالیشان گھر بھی نظر آرہا تھا۔م جس کو دیکھ کرانگلینڈ کی خاتون کرکٹردنگ رہ گئیں۔

 دراصل اسپین بالر راشد خان آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد کی نمائندگی کررہے ہیں،وہ پچھلے ہفتے آئی پی ایل کو کورونا کے سبب ملتوی کئے جانے کے بعد کابل لوٹ گئے تھے۔

جب راشد خان ے گھر کی تصویر شیئر کی۔ جس پر درج تھا’’ محفوظ رہیں '۔یہ تصویر بہت وائرل ہو رہی ہے اور لوگوں نے بھی اس پر مختلف طریقوں سے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔

 ڈینیل وائٹ اور ڈوین براوو کا رد عمل سب سے دلچسپ رہا۔ انگلینڈ کے کرکٹر ڈینیئل ویاٹ اور ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ ڈوین براو نے بھی راشید خان کی اس تصویر پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ ویاٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے ، لکھا ، 'کیا محل ہے؟' 'اس کے علاوہ براو بھی راشد خان کا گھر دیکھ کر بھی حیرت زدہ ہیں۔ براو نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ، "واہ بھائی ، کیا یہ آپ کا گھر ہے یا ہوٹل ، محفوظ رہو میرے دوست۔ راشد کے گھر پر شائقین نے بھی الگ الگ تبصرہ کرکے اپنا ردعمل دیا ہے۔

آئی پی ایل میں راشد کی کارکردگی بہترین ہے: آئی پی ایل میں راشد خان کی کارکردگی ہمیشہ حیرت انگیز رہی ، راشد کی کارکردگی بھی اس سیزن میں اچھی رہی اور انہوں نے 7 میچوں میں 10 وکٹیں حاصل کیں اگرچہ ان کی ٹیم سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) نے آئی پی ایل 2021 میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم صرف ایک میچ جیت کر لیگ ٹیبل کے نچلے حصے میں تھی۔